احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

پورے پاکستان میں حکومت کی طرف سے 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ دو ہزار کی امداد دی جائے گی

مستحق خواتین کو ایک بنک اکاونٹ بنا کر دیا جائے گا جس میں ماہانہ امداد آ جایا کرے گی

پاکستان کے 70 اضلع میں کفالت پروگرام کو لایا جائے گا وہ تمام خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ

پروگرام سے امداد لے رہیں ہیں وہ بھی اس پروگرام میں اپلائی کس سکتی ہیں

خواتین کو غربت سے نکالنے کے لئے اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اس پروگرام کو شروع کیا گیا ہے

احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کی نشان دہی کیسے کی جائے گی

حکومت کی طرف سے مرحلہ وار تمام اضلع میں رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا
نادرا کے آفس میں ایک ڈیسک قائم کیا جائے گا امیداوار اپنی رجسٹریشن نادرا کے آفس میں جا کر کروا سکتے ہیں
اس کے علاوہ احساس پروگرام کی طرف سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز بھی کیا جائے گا
نوٹ
پاکستان کی ہر تحصیل میں ایک نادرا ڈیسک قائم کیا جا چکا ہے امیدوار اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

کفالت پروگرام کے لئے کون لوگ اہل ہیں

وہ تمام خواتین جو غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی ہیں جن کے پاس کو ذریعہ معاش نہیں ہے وہ اس پروگرام کے لئے اپلائی کس سکتی ہیں
یاد رہے یہ پروگرام صرف خواتین کے لئے ہے مرد اس میں اپلائی نہیں کر سکتے

کفالت پروگرام کے لئے نا اہل لوگ

سرکاری ملازمین اور ان کے شریک حیات
ٹیکس ڈہندگان
گاڑیوں کے مالکان
متعدد مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے والے
یہ تمام لوگ کفالت پروگرام کے لئے نا اہل ہیں اگر ان میں سے کسی نے اس پروگرام کے لئے اپلائی کیا تو اس کی درخواست کو خارج کر دیا جائے گا

کفالت پروگرام میں امیدواروں کو پیسوں کی ادئیگی کیسے کی جائے گی

خواتین حبیب بنک یا بنک الفلاح کی مقرر کردہ شاخوں سے

اور بائیو میٹرک ATM مشین سے پیسے نکلوا سکیں گے
مقرر کردہ بنکوں کی شاخوں میں ایک ڈسک خواتین کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ باعزت طریقے سے اپنا وظیفہ حاصل کر پائیں
ہر خاتون کو ایک بنک اکاونٹ دیا جائے گا جو اس کے موبائل نمبر کے ساتھ منسلک ہو گا جو اس کی دیگر معاشی مواقعوں تک رسائی کو یقینی بنائے گا

ہم کیسے چیک کریں ہمارے ضلع میں کفالت پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوئی ہے یا نہیں

امیدوار اس لنک پر کلک کریں اور این ایس ای آر قومی سماجی و معاشی رجسٹری کی ویب سائٹ پر چیک کریں کہ آپ کے ضلع میں رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے یا نہیں

Related posts

یو مائکروفنانس بنک سے سولرپینل خریدنے کےلئے قرضہ حاصل کریں

pakistanis663

پاکستان فری لانس ٹریننگ پروگرام کے کورسز میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

pakistanis663

سیلک بنک سے ذاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 20 لاکھ تک قرضہ لیں

pakistanis663

احساس راشن رعایت پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن شروع-احساس راشن پروگرام کی درخواست

pakistanis663

گورنمنٹ دھی رانی پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

Admin

یو مائکروفنانس بنک سے گھر بنانے کےلئے پانچ لاکھ سے بیس لاکھ تک قرضہ حاصل کریں

Admin