Loan in Pakistan

پاکستان میں سود کے بغیر قرضہ دینے والے تین بڑے ادارے

اگر آپ کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں یا کسی اور کاروباری مقاصد کے لیے آپ کو قرضہ کی ضرورت ہے تو آپ بغیر سود کے قرضہ لینا چاہتے ہیں تو یہ تین بڑے ادارے ہیں جو بغیر سود کے قرضہ فراہم کرتے ہیں۔ ان اداروں کا گورنمنٹ سے کوئی تعلق نہیں یہ بہت ہی آسان شرائط پر قرضہ دیتے ہیں۔

پہلا ادارہ

اخوت فاؤنڈیشن عوام کو بغیر سود کے قرضہ دیتی ہے۔اس فاؤنڈیشن کا گورنمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔یہ فاؤنڈیشن بہت ہی اسان شرائط پر قرضہ دیتی ہے۔یہ دس ہزار سے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک لوگوں کو قرضہ فراہم کرتی ہے۔یہ فاؤنڈیشن نہ صرف قرضہ دیتی ہے بلکہ مختلف قسم کی سماجی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

دوسرا ادارہ

طوبہ فاؤنڈیشن کاروباری مقاصد کے لیے بغیر سود کے قرضہ فراہم کرتی ہے.اس فاؤنڈیشن کا گورنمنٹ سے کوئی تعلق نہیں.اس فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے والا اگر خدانخواستہ وفات پا جائے تو یہ فاؤنڈیشن اس کاقرضہ معاف کر دیتی ہے۔یہ فاؤنڈیشن پانچ ہزار سے لے کر پچیس ہزار تک قرضہ فراہم کرتی ہے۔

تیسرا ادارہ

الخدمت فاؤنڈیشنٰ عوام کو بغیر سود کے قرضہ فراہم کرتی ہے۔اس فاؤنڈیشن کا گورنمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔یہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام ہے۔یہ فاؤنڈیشن بہت آسان شرائط پر عوام کو قرضہ فراہم کرتی ہے۔یہ فاؤنڈیشن بیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک قرضہ فراہم کرتی ہے۔