نگہبان رمضان پیکج پروگرام

نگہبان رمضان پیکج پروگرام آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ | رمضان فری راشن

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب میں فری راشن پروگرام کا اغاز کر دیا گیا ہے ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جن کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں اور جن لوگوں کی ایج 18 سال سے زیادہ ہے اگر اپ کا تعلق غریب طبقے سے ہے مزدور طبقے سے ہے۔
تو اپ حکومت پنجاب سے فری راشن حاصل کر سکتے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب میں نگہبان رمضان پیکج پروگرام کا اغاز کر دیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کے 70 لاکھ مرد اور خواتین کو فری راشن مہیا کیا جائے گا ۔
یہ جو راشن بیگ ہے راشن بیگ میں 10 کلو اٹا دو کلو چینی دو کلو بیسن دو کلو گھی دو کلو چاول شامل ہوں گے
ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جن کا تعلق غریب طبقے سے ہے مزدور طبقے سے ہے مستحق طبقے سے ہے ایسے تمام لوگ حکومت پنجاب سے فری راشن حاصل کر سکتے ہیں

ضلع ملتان میں 337138 افراد،
ضلع خانیوال میں 216765 نادار افراد کو راشن انکے گھر پہنچایا جائے گا۔
ضلع وہاڑی میں 234169 اور لودھراں میں 136840 افراد سکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
اسٹسنٹ کمشنر دفتر میں تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور مکمل سکیم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ، محکمہ فوڈ، فوڈ اتھارٹی حکام مل کر اس کار خیر کو سرانجام دیں گا

ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جن کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بنا ہوا ہے یا جن لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد ملتی ہے۔
ایسے تمام لوگوں کو حکومت کی جانب سے فری راشن مہیا کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جن کا تعلق غریب طبقے سے ہے ایسے تمام لوگ حکومت سے فری راشن کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

نوٹ۔
یہ راشن صرف رمضان کے مہینے میں ملے گا

نگہبان رمضان پیکج پروگرام میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

صوبہ پنجاب کے ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جن کو بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے امداد ملتی ہے یا ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جن کو احساس پروگرام کے ذریعے امداد ملتی ہے ایسے تمام لوگوں کو رمضان کے مہینے میں حکومت کی جانب سے فری راشن ان کے گھر کی دہلیز پر جا کر مہیا کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر اپ کا تعلق غریب طبقے سے ہے تو اپ اپنا شناختی کارڈ دکھا کر بھی فری راشن حاصل کر سکیں گے