وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچرلون سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے تمام پاکستانی مرد اور خواتین کاروبار شروع کرنے یا کاروبار کو بڑھانے کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے تمام تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں
یاد رہے حکومت نے 25% فیصد قرضہ جات خواتین کو دینے کا اعلان کیا ہے
وزیراعظم قرضہ سکیم کے تحت تین کیٹگری بنائی ہیں
نمبر ایک : ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک
نمبر دو : پانچ لاکھ سے 15 لاکھ تک
نمبر تین : 15لاکھ سے 75 لاکھ تک
قرضے کی واپسی
پانچ لاکھ کا قرضہ سال میں واپس کرنا ہو گا
پندرہ یا 75 لاکھ کا قرضہ 8 سال میں واپس کرنا ہو گا
مارکپ یا سود کتنا دینا ہو گا
پانچ لاکھ قرضے پر کوئی سود نہیں دینا ، سود کے بغیر قرضہ ملے گا
پندرہ 15 لاکھ تک قرضے پر پانچ فیصد تک سالانہ سود دینا ہو گا
پچھتر 75 لاکھ تک قرضے پر سات 7 فیصد تک سود دینا ہو گا
کون کون لوگ قرضہ لے سکتے ہیں / اہلیت کا معیار کیا ہے
تمام پاکستانی مرد اور خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے اور جن لوگوں کی عمر 21سے 45سال کے درمیان میں ہو قرضہ لے سکتے ہیں
اگر کوئی میل یا فی میل i/T یا ای کامرس کا بزنس شروع کرنا چاہتا ہے تو اس کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے
اگر کوئی آدمی نیو بزنس شروع کرنا چاہتا ہے اورپانچ لاکھ سے 15 لاکھ تک قرضہ لینا چاہتا ہے تو اس کو 10 فیصد تک ایکویٹی ڈالنا ہو گی
اگر کوئی آدمی 75 لاکھ تک قرضہ لے گا تو اس کو 20 فیصد تک ایکویٹی ڈالنا ہو گی
نوٹ
اگر کوئی آدمی بزنس کو بڑھانے کےلئے قرضہ لینا چاہتا ہے تو اس کو ایکویٹی دینے کی ضرورت نہیں
اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
نیچے دئے گے لنک پر کلک کریں اور آن لائن فارم پر کر کے جمع کروایں قرضہ منظور ہونے کی صورت میں بنک کی جانب سے کال کی جائے گی