Zewar e Taleem Program

زیور تعلیم پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

زیور تعلیم پروگرام پاکستان کے منتخب 16 اضلع میں موجود ہے یہ پروگرام صرف خواتین کےلئے بنایا گیا ہے

اس پروگرام کا مقصد نوعمر لڑکیوں کے لیے ضروری ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ اسکولوں میں اندراج کو برقرار رکھنے کو بہتر بنانا ہے.

گورنمنٹ کے گرل سرکاری سکول کی طالبات اس پروگرام کےلئے اہل ہیں

چھٹی ساتویں آٹھویں اور نویں اور دسویں کلاس کی طالبات اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتی ہیں

زیور تعلیم پروگرام کے تحت گورنمنٹ سکول میں تعلیم حاصل کرنی والی لڑکیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی امداد دی جاتی ہے۔ ایک ہزار روپے کی امداد پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے بنکنگ سسٹم کے ذریعے دی جاتی ہے۔

منتخب طالبات کو تین مہینے بعد یا چھ مہینے کے بعد وظیفہ دیا جاتا ہے

اگر آپ کی لڑکی مندرجہ ذیل اضلع کے کسی سکول میں پڑتی ہے تو آپ بھی اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

بہاولنگر
بہاولپور
بھکر
چنیوٹ
ڈی جی خان
جھنگ
قصور
خانیوال
لیہ
لودھراں
مظفر گڑھ،
اوکاڑہ،
پاکپتن
راجن پور
رحیم یار خان
اور وہاڑی

زیور تعلیم پروگرام میں اہلیت کا معیار

فنڈز کی تقسیم سہ ماہی کی بنیاد پر ہوتی ہے
جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 80% حاضری کی رپورٹ کی وصولی پر فنڈز جاری کیے جاتے ہیں
گریڈ 10 میں داخلہ لینے والے طلباء کو تعلیمی سیشن مکمل ہونے پر پروگرام سے خود بخود خارج کر دیا جاتا ہے۔
سکولوں سے باہر ہونے والے طلباء کو بھی پروگرام سے خارج کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سالانہ انرولمنٹ مہم کے نتیجے میں سکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو یہ وظیفہ کامیاب بائیو میٹرک تصدیق پر مل رہا ہے۔ اب تک تقریباً 700,000 طلباء اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔