احساس تحفظ پروگرام میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

احساس تحفظ پروگرام میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

احساس تحفظ پروگرام ایک سماجی تحفظ کا ادارہ ہے اس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق لوگوں کو علاج کے تباہ کن اخراجات سے بچانے کےلئے ان کو علاج کےلئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہےاگر آپ کا کوئی مریض راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں داخل ہے اور آپ اس کے علاج کے اخراجات نہیں برداشت کر سکتے تو صبع 9 سے 5 بجے کے درمیان میں ان نمبر پر رابطہ کریں

051-9203728

051-9203732
نوٹ:
احساس تحفظ پروگرام صرف راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں موجود ہے مزید اس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

احساس تحفظ پروگرام کےلئے اہلیت کا معیار

ایسے تمام افراد جن کے پاس صحت سہولت کارڈ نہیں ہے اور وہ راوالپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں داخل ہیں تو آپ احساس پروگرام کےلئے اہل ہیں۔

اہلیت چیک کرنے کےلئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8500 پر ایس ایم ایس کریں

احساس تحفظ پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے متعلقہ ڈاکٹر یاہوسپیٹل میں قائم شدہ احساس تحفظ استقبالیہ سے رابطہ کریں۔
عملہ تمام لوگوں کی اہلیت اور جانچ پرتال کرئے گا اور پانچ پڑتال آئی ٹی سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔