what is iqama in saudi arabia

سعودی عرب میں کتنی قسم کے اقامہ جات ہوتے ہیں تفصیلات دیکھیں

سعودی عرب میں بہت سے لوگ جاب کرنے جاتے ہیں اور بہت سے لوگ بزنس مقاصد کےلئے جاتے ہیں سعودی حکومت نے غیرملکیوں کےلئے اقامہ سسٹم بنایا ہوا ہے سات قسم کے اقامے سعودی عرب میں لوگوں کو دئے جاتے ہیں ان کے کام کے لحاظ سے نیچے تمام اقامہ جات کی تفصیل دی گئی ہے

اقامے کی اقسام سات اقسام ہیں


نمبر ایک: ڈومیسٹک اقامہ
یہ گھر کے ملازمین کےلئے ہوتا ہے جیسے گھر کا ڈرائیور گھر کا باورچی گھر کی ہاوس میڈ جن لوگوں کے پاس ڈومسٹک اقامہ ہوتا ہے ان کو گورنمنٹ کے ہسپتال میں علاج کی سہولت ہوتی ہے یہ لوگ گورنمنٹ کے کسی بھی ہوسپیٹل میں علاج کروا سکتے ہیں
نمبر دو : لیبر اقامہ
یہ اقامہ لیبر کلاس عام لوگوں کےلئے ہوتا ہے جیسے کنسٹرکشن کا کام ۔ الیکٹریشن کا کام۔ پلمبر کا کام، صفائی کا کام،
نمبر تین : پروفیشنل اقامہ
یہ اقامہ مندرجہ ذیل لوگوں کےلئے ہوتا ہے ڈاکٹر انجئنیر اکاونٹنٹ پروفیسر
اس اقامے پرفیملی کےلئے ویزٹ ویزہ پرمنٹ ویزہ کی سہولت ہوتی ہےاس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کا کفیل یا کمپنی آپ کو اجازت دیتی ہے تو کسی بھی ملک کا ویزہ لے سکتے ہیں گونمنٹ کے رول کے مطابق۔

نمبر چار ڈیپنڈٹ اقامہ
گر آپ کی فیملی بیوی بچے اور والدین سعودی عرب میں ہیں تو آپ کو یہ وزہ جاری ہوتا ہے اس میں اگر کفیل یا کمپنی کے کنٹرکٹ میں میڈیکل انشورنس نہیں ہوتی تو کفیل یا کمپنی اپنے ورکر کو میڈیکل انشورنس بھی دیتے ہیں

نمبر پانچ : گونمنٹ ملازمین اقامہ
یہ اقامہ گونمنٹ کے ملازمین کےلئے ہوتا ہے جو لوگ گونمنٹ کے کسی ہسپتال میں جاب کرتے ہیں یا کسی کالج یا یونیورسٹی یا سکول یا آفس یا مدرسہ میں جاب کرتے ہیں ان کو دیا جاتا ہے
ان لوگوں کو گونمنٹ کے ہسپتال میں علاج کی سہولت ہوتی ہے اور ان کی انڈپنڈٹ فیس نہیں ہوتی جیسے فیملی کی ریزڈنٹ فیس اور ان کے اقامے کا ٹیکس بھی نہیں ہوتا۔

نمبر چھ : بزنس اقامہ
یہ انوسٹر کو اقامہ دیا جاتا ہے جو لوگ سعودی عرب میں انوسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں کو فیملی وزٹ ویزہ اور فیملی پرمنٹ ویزہ آسانی سے مل جاتا ہے۔

نمبر سات : گرین کارڈ
سعودی حکومت نے دو قسم کے گرین کارڈ جاری کئے ہیں
نمبر ایک : لائف ٹائم گرین کارڈ اس کو ایک ہی مرتبہ بنوانا ہے اس کی فیس ادا کر کے اس کی فیس 8 آٹھ لاکھ سعودی ریال ہے
نمبر دو : ایک سال کا گرین کارڈ اس کو پھر ہر سال رینیو کروانا ہو گا اور ہر سال رینیو فیس بھی ادا کرنا ہو گی، اس کی سالانہ فیس ایک لاکھ سعودی ریال ہے
نوٹ
گرین کارڈ ہولڈر کو تمام سہولیات سعودی شہریوں جیسی ملتی ہیں جیسے گورنمنٹ کے ہسپتال میں فری علاج کی سہولت اور کاروبار کے مواقعے
اگر کوئی گرین کارڈ ہولڈر جرم کرتا ہے تو سعودی حکومت اس کا گرین کارڈ کنسل کر دیتی ہے

اور ان کے پیسے بھی ضبط کر لئے جاتے ہیں

What are the types of iqama in Saudi Arabia?

  • Domestic Worker Iqama.
  • Labor Class Iqama.
  • Professional Class Iqama.
  • Dependents Iqama.
  • Government employees Iqama.
  • Businessmen Iqama.
  • Special Privileged Iqama or Green Card.