New rules for Iqama Renewal in Saudi Arabia 2022

سعودی عرب نے اقامہ اور ورک پرمٹ رینیو کےلئے نئی پالیسی جاری کر دی

سعودی عرب کی حکومتی کابینہ نے جنوری 2022 میں اقامہ اور ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے نئے قوانین بنائے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق اقامہ اور ورک پرمٹ کی مدت میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے
اس سے پہلے اقامہ اور ورک پرمٹ کی کم از کم 1 سال کی مدت کے لیے تجدید کرنا لازمی تھا اور اس کے لیے ایک سال کی فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔
اب نئے قوانین کے تحت اقامہ رکھنے والے ایک سال سے کم مدت کے لیے اقامہ اور ویزا کی تجدید کر سکتے ہیں جو کہ کم از کم تین ماہ کا ہو سکتا ہے اور اس کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔
مثال کے طور پر: اقامہ اور ورک پرمٹ کی تین ماہ کی تجدید کے لیے ایک سال کے بجائے تین ماہ کی فیس لی جائے گی اور ظاہر ہے کہ تین ماہ کی فیس ایک سال سے کم ہوگی۔
نئی ترامیم کے مطابق یہ قانون گھریلو ملازمین اور اس سے متعلقہ پیشوں پر لاگو نہیں ہوتا۔