احساس آمدن حکومت پاکستان کا غریب عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔اس پروگرام کا مقصد غربت کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدہ کرنا ہے
آمدن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اثاثے فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ غربت سے باہر نکل سکیں ۔
احساس آمدن پروگرام کے تحت مندرجہ ذیل اثاثہ جات فراہم کئے جاتے ہیں
اثاثہ جات میں مویشی بکریاں، گائے، بھینسیں اور پولٹری زرعی آلات، چنگچی رکشہ باڈی،چھوٹے دوکانداروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے آلات شامل ہیں۔
احساس آمدن پروگرام کا بجٹ 15 ارب روپے ہے۔
احساس آمدن پروگرام کے اہداف
احساس آمدن پروگرام پاکستان کے چاروں صوبوں میں 23غریب ترین اضلاع کی 375دیہی یونین کونسلوں میں شروع کیا گیا ہے۔
اہداف
نمبر ایک : 200,000 گھرانے پیداواری اثاثے یا پیشہ وارانہ مہارت حاصل کریں گے۔
نمبر دو : 60 فیصد مستحقین خواتین ہوں گی۔
نمبر تین : 30 فیصد مستحقین نوجوان ہوں گے۔
نمبر چار : 221,926 بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
پنجاب سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مندرجہ ذیل اضلع میں رجسٹریشن جاری ہے
پنجاب کے تین اضلع مِن احساس آمدن کی رجسٹریشن جاری ہے ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور لیہ
خیبر پختونخواہ کے 10اضلاع میں رجسٹریشن جاری ہے اپر کوہستان، لوئر کوہستان، پالاس کولائی، تورغر، بٹ گرام، شانگلہ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیر ستان، ڈیرہ اسمعیل خان، ٹانک۔
بلوچستان کے تین اضلع میں احساس آمدن کی رجسٹریشن جاری ہے ژوب، لسبیلہ اور گوادر۔
سندھ کے سات اضلاع میں رجسٹریشن جاری ہے بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کشمور، شکار پور، تھرپارکر اور عمر کوٹ
احساس آمدن کے دفاتر کے ایڈرس اور فون نمبر کی فہرست
احساس آمدن پروگرام میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
تمام امیدوار احساس آمدن پروگرام کے دفتر میں جا کر فارم پر کریں اور ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں
مزید تفصیلات کےلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
051-1111-000-102