احساس تعلیمی وظائف

احساس تعلیمی وظائف پروگرام رجسٹریشن شروع

احساس تعلیمی وظائف پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیئے شروع کیا گیا ہے اس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تا کہ سٹوڈنٹس اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کر سکیں
احساس تعلیمی وظائف پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔

احساس تعلیمی وظائف پروگرام میں پاکستان کے 160 اضلع شامل ہیں

احساس تعلیمی وظائف پروگرام رجسٹریشن شروع

احساس تعلیمی وظائف کےلئے اہلیت کا معیار


نمبر ایک
: وہ گھرانے جو احساس سروے کے ذریعے احساس کفالت میں اہل ٹھہرائے گئے ہیں، ان کے 4 تا 22 سال کی عمرکے بچے جوکچی تا بارہویں جماعتوں میں زیرتعلیم ہیں، وہ تعلیمی وظائف میں مندرج ہوسکتے ہیں۔
نمبر دو : تعلیمی وظائف پروگرام میں سرکاری سکولوں و کالجوں کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
نمبر تین : احساس تعلیمی وظائف میں اہل طلباء و طالبات کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی سکول یا کالج میں ان کی 70فیصد حاضری سے مشروط ہے۔
نمبر چار :پیسوں کی ا دائیگی بچوں کی ماؤں کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی احساس کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے ذریعے کی جاتی ہے۔

بچوں کو ماہانہ کتنے پیسے دئیے جائیں گے مکمل تفصیلات دیکھیں

لڑکیوں کیلیئے مختص رقوملڑکوں کیلیئے مختص رقوم احساس تعلیمی وظائف کلاس
20001500کچی تا پانچویں جماعت کے طالبعلم
30002500چھٹی تا دسویں جماعت کے طالبعلم
40003500گیارہویں تا بارہویں جماعت کے طالبعلم
احساس تعلیمی وظائف پروگرام رجسٹریشن

احساس تعلیمی وظائف میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

اپلائی کرنے سے پہلے اندراج کے لیئے بچے کا ‘ب فارم’/شناختی کارڈ اور سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید ضروری ہے ۔
تمام امیدوار نیچے دئے گے لنک کو اوپن کریں اور احساس تعلیمی وظائف اپلیکیشن کو ڈاون لوڈ کریں اور آن لائن فارم پر کر کے جمع کروایں

احساس تعلیمی وظائف پروگرام

اپلائی کرنے کا دوسرا طریقہ


اس کے علاوہ اہل گھرانے رجسٹریشن کیلیئے بچوں کے ہمراہ اپنے ضلع میں قریبی احساس دفاتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ احساس تحصیل دفاترکے پتے اس لنک پر تلاش کریں۔

احساس تعلیمی وظائف پروگرام کے متعلق مزید معلومات کےلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
0800-26477

احساس تعلیمی وظائف پروگرام