احساس پروگرام سے مندرجہ ذیل لوگ قرضہ لے سکتے ہیں ہنر مند نوجوان، خواتین، معذور اور خواجہ سرا افراد، ، زکوٰۃ کے مستحقین اور احساس پروگرام سے ماہانہ پیسے لینے والے افراد کو بلاسود قرضہ جات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ محتاجی سے نکل آئیں اور معاشی طور پر خود کفیل ہوجائیں۔
نوٹ:
پچاس فیصد قرضے خواتین کیلیئے مختص ہیں اور پچاس فیصد تمام مرد لوگوں کےلئے مختص ہیں
احساس کے تحت پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں کے تعاون سے ہر ماہ 80 ہزار قرضے 1110مراکز کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان میں اخوت ادارہ بھی شامل ہے۔
قرضے کی تفصیل
امیدوار چھوٹے لیول پے کاروبار شروع کرنے کےلئے 75 ہزار تک قرضہ لے سکتا ہے
قرضے کی واپسی ماہانہ قسط کے ساتھ کرنا ہو گی
احساس قرضہ مراکز پر درخواست دینے کا طریقہ
نمبر ایک :قرض کی درخواست (لکھی ہوئی یا زبانی)
نمبر دو : غربت کی درجہ بندی کی تصدیق
نمبر تین : ممکنہ قرض دہندہ کے طور پر رجسٹریشن
نمبر چار : درخواست فارم اور کاروباری منصوبے کے فارم کا اجراء
نمبر پانچ : درخواست دہندہ کی طرف سے مکمل دستاویزات جمع کرنا۔
احساس پروگرام سے بلاسود قرضہ لینے کےلئے اہلیت کا معیار
امیدوارکی عمر 18 سے 60 سال تک ہو
امیدوار کے گھرانے کا غربت کی درجہ بندی پر سکو ر 0 تا 40 تک ہو
امیدوار قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو
امیدوار منتخب کردہ یونین کونسل میں رہائش پذیرہو
امیدوار کے پاس قابل عمل کاروباری منصوبہ ہو
نیچے دئیے گے لنک پر کلک کریں اور قرضہ لینے کےلئےاپنے قریبی احساس پروگرام کے دفتر کا ایڈرس اور فون نمبر معلوم کریں
URL : https://www.ppaf.org.pk/searchloancenter-ur?pageid=300
تمام امیدوار دفتر میں جا کر فارم پر کر کے جمع کروایں دو سے چار ہفتے میں قرضہ منظور ہو جائے گا قرضہ منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو کال کی جائے گی
بلاسود قرضہ پروگرام کے بارے میں جاننے کے لئے رابطہ کریں
جنرل مینیجر بلاسود قرضہ پروگرام
فرید صابر
0300-5016963
کمیونیکیشن اینڈ میڈیا آفيسر
شفقت عزيز
0300-5016957
مزید تفصیلات کےلئے رابطہ کریں
051-111-000-102
اور مزید معلومات کےلئے ویب سائٹ کا وزٹ کریں