اخوت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ لینے کا طریقہ

اخوت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ لینے کا طریقہ

اخوت فاونڈیشن کی طرف سے پورے پاکستان میں سود کے بغیر قرضہ دیا جاتا ہے۔ وہ تمام پاکستانی مرد خواتین جو ذاتی بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں اخوت فاونڈیشن قرضہ لے سکتے ہیں، اگر کوئی پاکستانی مرد یا خواتین جس کی عمر 18سال سے زیادہ بلکل سود کے بغیر قرضہ لے سکتے ہیں
اخوت فاونڈیشن کے پورے پاکستان میں 800 سے زیادہ برانچیں موجود ہیں
اخوت کے کسی بھی آفس میں جا کر فارم پر کریں اور جمع کروایں۔

فیملی انٹرپرائز لون
جو لوگ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بھی قرضہ لے سکتے ہیں اور جو لوگ کاروبار کو سٹیبل کرنے یا کاروبار کو بڑھانے کےلئے قرضہ لینا چاہتے ہیں وہ بھی سود کے بغیر قرضہ لے سکتے ہیں
قرضے کی رقم 10ہزار سے 50ہزار تک
قرضے کی واپسی : 10 سے 36 ماہ تک

زرعی قرضہ
یہ قرضے چھوٹے کاشتکاروں کو دیئے جاتے ہیں۔
جن کے پاس ذاتی زمین ہے وہ بھی قرضہ لے سکتے ہیں اور جن کے پاس کرایہ پے زمین ہے وہ بھی سود کے بغیر قرضہ لے سکتے ہیں
اخراجات کو پورا کرنے اور مختلف اشیاء کی خریداری کےلئے قرضہ لیا جا سکتا ہے
قرضے کی رقم 10ہزار سے 50ہزار تک
قرضے کی واپسی :4 سے 8 ماہ تک

لبریشن لون
یہ قرضہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کسی بنک سے یا کسی مالیاتی ادارے سے سود کے ساتھ قرضہ لیا ہو،
قرضے کا مقصد امیدوار کو سود ی نظام سے باہر نکالنا اور آسانی فراہم کرنا ہے
قرضے کی رقم 10 ہزار سے ایک لاکھ تک
قرضے کی واپسی : 10 سے 36 ماہ تک
ہاؤسنگ لون
ہاؤسنگ لون کا مقصد فنانسنگ فراہم کرنا ہے تاکہ امیدوار
مکانات کی تزئین و آرائش، تعمیر کی سہولت کمرے، چھتیں، دیواریں
یہ صرف قرضہ غریب خاندانوں کو دیا جاتا ہے جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہے
یہ قرضہ صرف 5 مرلہ گھر بنانے کےلئے دیا جاتا ہوں
قرضے کی رقم 30 ہزار سے ایک لاکھ تک
قرضے کی واپسی : 36 ماہ تک
تعلیمی قرض
تعلیمی قرض کا مقصد سود کے بغیر سٹوڈنٹ کو قرضہ دینا ہے تاکہ سٹوڈنس اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کر سکے۔
یہ قرضہ صرف ان سٹوڈنتس کو دیا جاتا ہے جن کے والدین غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں
یہ قرضہ صرف ان سٹوڈنس کو دیا جاتا ہے جو میٹرک سے ماسٹر تک تعلیم حاصل کر رہے ہیں
قرضے کی رقم 10ہزار سے50ہزار تک
قرضے کی واپسی : 10ماہ سے 24 ماہ تک
ہیلتھ لون
یہ ان غریب لوگوں کو قرضہ دیا جاتا ہےجوسنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں اور علاج کروانے سے قاصر ہیں
قرضے کی رقم 10ہزار سے50ہزار تک
قرضے کی واپسی : 10ماہ سے 24 ماہ تک

شادی کا قرض
یہ قرضہ ان غریب لوگوں کو دیا جاتا ہے جو اپنی بہن بیٹی کی شادی کرنا چاہتے ہیں
قرضہ شادی کےلئے جیولری اور فرنیچر کےلئے دیا جاتا ہے
قرضے کی رقم 10ہزار سے50ہزار تک
قرضے کی واپسی : 10ماہ سے 24 ماہ تک

ایمرجنسی لون
یہ قرضہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کو ائمرجنسی پیسوں کی ضرورت ہے
امیدوار کو فوری اور آسان شرائط پے سود کے بغیر قرضہ دیا جاتا ہے
قرضے کی رقم 10ہزار سے50ہزار تک
قرضے کی واپسی : 10ماہ سے 24 ماہ تک

اخوت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ لینے کا طریقہ

اپنے قریبی اخوت فاونڈیشن کے دفتر میں جا کر فارم پر کریں اور جمع کروایں صرف ایک ہفتے میں آپ کو قرضہ ملے گا

اخوت فاونڈیشن کے فون نمبر کی تفصیل