بنک آف خیبر سے بزنس شروع کرنے کےلئے قرضہ حاصل کریں

بنک آف خیبر سے بزنس شروع کرنے کےلئے قرضہ حاصل کریں

بنک آف خیبر کی طرف سے آسان اینڈ صاف فنانس سکیم کا اغاز کر دیا گیا ہے پنجاب سندھ بلوچستان خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مستقل رہائشی مرد خواتین جو بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بنک آف خیبر سے قرضہ لے سکتے ہیں
اگر آپ نیو بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو بھی آپ کو قرضہ مِل جائے گا اور اگر آپ بزنس کو سٹیبل کرنے یا بزنس وسیع کرنے کےلئے قرضہ لینا چاہتے تب بھی قرضہ مِل جائے گا
امیدوار مندرجہ ذیل بزنس کےلئے قرضہ لے سکتا ہے
All SME sectors including Services, Trading, Manufacturing & Agriculture.

قرضے کی رقم
بنک آف خیبر کی طرف سے تین کیٹگری بنائی گئی ہیں ان میں سے کسی ایک کیٹگری کے تحت امیدوار قرضہ لے سکتے ہیں
نمبر ایک
ایک لاکھ سے 40لاکھ تک
نمبر دو
چالیس لاکھ سے 70لاکھ تک
نمبر تین
ستر لاکھ سے ایک کروڑ تک
امیدوار سے 9 فیصد مارکپ لیا جائے گا
تمام امیدواروں کو ضمانت یا سیکورٹی کی ضرورت نہیں۔ صرف ذاتی ضمانت پر امیدوار کو قرضہ دیا جائے گا

قرضہ لینے کےلئے اہلیت کا معیار

قابل عمل کاروباری منصوبے رکھنے والے تمام امیدوار قرضہ لے سکتے ہیں


ایک آدمی صرف ایک بینک سے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
بینک کے موجودہ اثاثہ کلائنٹس۔
کسی دوسرے بینک کا صاف کلائنٹ۔
کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری یا خود مختار ادارے کا ملازم۔
قرض کا نادہندہ یا درخواست دہندہ جس کے پاس 60 دنوں سے زائد کا بقایا قرضہ ہے جس میں کسی بھی بینک کی جانب سے ایک سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں اور صاف ای-CIB نہیں ہے۔
حکومت پاکستان کی منفی فہرست میں کاروبارکرنے والے

قرضے کےلئےاپلائی کرنے کا طریقہ

ایسے تمام پاکستانی مرد خواتین جو بنک آف خیبر سے قرضہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی کسی بھی بنک آف خیبر میں جا کر قرضے کےلئے اپلائی کر سکتے ہیں