سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے آسان موبائل اکاونٹ لانچ کر دیا گیا ہے پاکستان کے تمام بڑے بنکوں میں سے کسی بھی بنک میں آسان اکاونٹ اوپن کروایا جا سکتا ہے
پاکستان 13 بڑے بنک جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں ان میں سے کسی بھی بنک میں آسان اکاونٹ کھلوایا جس سکتا ہے
مسلم کمرشل بنک
عسکری بنک
جے ایس بنک
الائیڈ بنک
فرسٹ مائکروفنانس بنک
بنک الفلاح
یو بنک
یو بی ایل بنک
ایچ بی ایل بنک
میزان بنک
فنکہ بنک
ایزی پیسہ
جاز کیش
آسان موبائل اکاونٹ گھر بیٹھ کر فری میں اوپن کروایا جا سکتا ہے آسان موبائل اکاونٹ اوپن کروانے کےلئے بنک میں جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ اکاونٹ وہ تمام پاکستانی اوپن کروا سکتے ہیں جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے
آسان موبائل اکاونٹ اوپن کروانے کےلئے دو چیزوں کی ضرورت ہے رجسٹرڈ فون نمبر اور شناختی کارڈ
آسان موبائل اکاونٹ اوپن کروانے کا مکمل طریقہ
اپنے فون سے *2262# ڈائل کریں۔
“نیا اکاؤنٹ رجسٹر کریں” کا اختیار منتخب کریں۔
بینکوں کی دستیاب فہرست سے کسی ایک بنک کو منتخب کریں۔
CNIC کی معلومات درج کریں۔
رجسٹریشن مکمل کریں۔
آسان موبائل اکاؤنٹ کی لِمٹ
روزانہ کی 25ہزار روپے اکاونٹ میں رکھ سکتے ہیں اور 25 نکلوا بھی سکتے ہیں
ماہانہ 50ہزار آسان اکاونٹ میں رکھ سکتے ہیں اور 50ہزار نکلوا بھی سکتے ہیں
سالانہ 2 لاکھ روپے آسان اکاونٹ میں رکھ سکتے ہیں اور دو لاکھ اکاونٹ سے نکلوا بھی سکتے ہیں