البرکہ بنک پورے پاکستان میں ا لبیت ہوم فنانس سکیم کے تحت گھر بنانے یا خریدنے کےلئے قرضہ دے رہا ہے پاکستان کی نشنلٹی رکھنے والے تمام مرد خواتین قرضہ لے کر اپنا ذاتی گھر بنا سکتے ہیں
البرکہ بنک سے تنخواہ دار لوگ بزنس مین لوگ یا پروفیشنلز لوگ قرضہ لے سکتے ہیں
جو گھر کسٹمر خریدنا چاہتا ہے اس کے 80 فیصد پیسے بنک ادا کرئے گا اور 20 فیصد پیسے کسٹمر خود ادا کرئے گا
البرکہ بنک کن مقاصد کے لئے قرضہ دیتا ہے
البرکہ بنک سے چار مقاصد کےلئے قرضہ لیا جا سکتا ہے
نمبر ایک : گھر خریدنے کےلئے قرضہ لیا جا سکتا ہے
نمبر دو: پلاٹ خریدنے کےلئے اور پلس کنسٹرکشن کےلئے قرضہ لیا جا سکتا ہے
نمبر تین : اگر کسٹمر کے پاس پلاٹ موجود ہے اور کسٹمر صرف کنسٹرکشن کےلئے قرضہ لینا چاہتا ہے تو بھی قرضہ مِل جائے گا
نمبر چار: اگر کسٹمرکے پاس گھر موجود ہے لیکن گھر کی حالت خراب ہے ( یعنی دیوار گِر چکی ہے یا دروازہ خراب ہے یا مکان کی چھت ٹھیک نہیں ہے ) تو کسٹمر اپنے گھر ٹھیک کرنے کےلئے اور گھر کی تزیین آرائیش کےلئے قرضہ لے سکتا ہے
البرکہ بنک سے کتنا قرضہ لیا جا سکتا ہے اور کتنی مدت کےلئے قرضہ مِل سکتا ہے
البرکہ بنک سے کم از کم 30 لاکھ تک قرضہ مِل سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ ساڈے 3 کروڑ تک قرضہ مِل سکتا ہے
اس قرضے کو 20 سال کی ماہانہ قسطوں میں واپس کرنا ہو گا
نوٹ
کسٹمر اپنی ضرورت کے مطابق ایک لاکھ اوپر جتنا چاہے قرضہ لے سکتا ہے اور20 سال میں جتنے سالوں میں چاہے ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کر سکتا ہے
البرکہ بنک سے قرضہ لینے کی شرائط
البرکہ بنک سے جو بھی آدمی گھر بنانے کےلئے قرضہ لینا چاہتا ہے اس کو ان تمام شرائط کو پورا کرنا ہو گا
نمبر ایک : اگر قرضہ لینے والے امیدوار کا تعلق تنخواہ دار طبقے سے ہے تو امیدوار کی ماہانہ انکم 50 ہزار تک ہونا لازمی ہے
نمبر دو : اگر قرضہ لینے والا امیدوار بزنس مین ہے تو ماہانہ انکم 80 ہزار تک ہونا ضروری ہے
نمبر تین : سیلری پرسن آدمی کو سیلری پروف یا املائمنٹ سرٹفکیٹ اپنی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہو گا
نمبر چار : اگر امیدوار کنسٹرکشن کے لئے قرضہ لے رہا ہے تو امیدوار کے پاس پلاٹ کے تمام کاغزات ہونے چاہے
نمبر پانچ : امیدوار کو بنک سٹیٹمنٹ بھی چاہے ہو گا اور ایک شناختی کارڈ کی کاپی اور ایک تصویر جو فارم کے ساتھ لگا کر جمع کروانا ہو گی
نوٹ :
بنک کی ٹیم کسٹمر کی صورت حال دیکھنے کے بعد کسی اور کاغزات کا مطالبہ کرتی ہے تو کسٹمر کو مہیا کرن لازمی ہو گا
قرضے کےلئے اپلاءی کرنے کا طریقہ
جو مرد خواتین البرکہ بنک سے گھر بنانے یا خریدنے کےلئے قرضہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی کسی بھی برانچ میں جا کر فارم پر کر کے ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں
قرضہ منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو بنک کی طرف سے کال کی جائے گی اور امیدوار کو قرضہ دے دیا جائے گا