سی پیک کے تحت 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کے چار منصوبوں پرکام شروع

سی پیک کے تحت 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کے چار منصوبوں پرکام شروع

پاکستان کے بڑے مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ کا ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں توانائی کے وسیع منصوبے اہم کردار ادا کرتے ہیں سی پیک کے تحت چائنیز کمپنی پاکستان میں بجلی کے بڑے منصوبوں پر کام شروع کرنے جا رہی ہے ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعدپاکستان توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہو جائے گا


چائنہ پاکستان اقتصادی رہداری ( سی پیک ) کے پہلے مرحلے میں کول انرجی کے 9 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اس سے 5320 میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل ہونے جاری ہے


سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اگلے 6 سالوں میں سات ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 3428 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے گا
اس سے لاکھوں پاکستانی لوگوں کو روزگار ملے گا اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق بجلی پیدہ کرنے کے چار بڑے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے


پہلا منصوبہ
ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے جس کا نام کروٹ ہائڈروپاورپروجیکٹ ہے یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہو جائے گا اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد 720 میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کی جائے گی

حکام کے مطابق اس منصوبے سے ساڑے 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا


دوسرا منصوبہ
اس منصوبے کو 2 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے اس منصوبے کا نام سکی کناری ہیڈروپاور پروجیکٹ ہے یہ منصوبہ اگلے سال میں مکمل ہو گا اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد 884 میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کی جائے گی

تیسرا منصوبہ
اس منصوبے کو ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے اس منصوبے کا نام آزاد پتن ہائڈروپاورپروجیکٹ ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد 700 میگاواٹ بجلی 2026 تک قومی گریڈ میں شامل کی جائے گی


چوتھا منصوبہ
یہ منصوبہ 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اس منصوبے کا نام کوہالہ ہائڈروپاورپروجیکٹ ہے یہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہو جائے گا اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد 1124 میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کی جائے گی

سی پیک جہاں پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدہ کر رہا ہے وہاں پاکستان کی مستقبل کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرئے گا
سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے پاکستان میں بیرونی سرماکاری بڑی تیزی سے آ رہی ہے اس سے پاکستان کے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا