AUTO LOAN 01

سمٹ بینک سے تین لاکھ سے 60 کی گاڑی قسطوں پرلینے کا طریقہ

سمٹ بنک سے سرکاری ملازمین پرائویٹ ملازمین بزنس مین چھوٹے کاروباری لوگ گاڑی لے سکتے ہیں
نئی گاڑی استعمال شدہ گاڑی یا امپوٹ شدہ گاڑی سمٹ بنک سے لی جا سکتی ہے
اپلائی کرنے کی بنک کوئی فیس نہیں لیتا آپ فری میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں
لیکن درخواست منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو پروسیسنگ فیس جمع کروانا ہو گی
اگر کوئی امیدوار انشورنس کی سہولت لینا چاہے تو وہ بھی مل سکتی ہے یہ کسٹمر کی اپنی پسند پر ہے کہ وہ لینا چاہتا ہے یا نہیں
گاڑی لینے والے امیدوار کو کم از کم 15 فیصد ڈاون پیمنٹ جمع کروانا ہو گی اس سے زیادہ اگر کوئی دینا چاہے تو ممکن ہے لیکن لازمی نہیں

کتنے لاکھ کی گاڑی سمٹ بنک سے مِل سکتی ہے


سمٹ بنک سے کسی بھی کمپنی کی پسنجر گاڑی جس کی قیمت 3 لاکھ سے 60 لاکھ تک
ہو لی جا سکتی ہے گاڑی لینے والاامیدوار ایک سے پانچ سال میں ماہانہ قسط کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا مجاز ہو گا
نوٹ
سمٹ بنک امیدوار کو گاڑی رجسٹر کروا کر دے گا لیکن تمام گاڑی کے کاغزات بنک کے
پاس رہیں گے
تمام قسطیں بنک کو جمع کروانے کی صورت میں کاغزات امیدوار کو دے دئے جائیں گے

مارکپ
گاڑی کی ٹوٹل قیمت پر ہر 6 مہینے کے بعد مارکپ لاگو ہو گا کتنے فیصد مارکپ لاگو ہوگا اس کی تفصیل سمٹ بنک سے لی جا سکتی ہے

ضروری کاغزات

سیلری سلپ
اپلیکیشن فارم
دو تصویریں
شناختی کارڈ کی کاپی
بزنس پروف اگر ہو تو
بجلی یا گیس بل کی کاپی

اپلائی کرنے والے امیدوار سمٹ بنک میں جا کر فارم پر کر کے جمع کروا سکتے ہیں