انصاف روزگار سکیم کا آغاز کا آغاز ہو چکا ہے پاکستان سے غربت کو ختم کرنے اور روزگار کے
مواقع پیدہ کرنے کےلئے اس سکیم کو شروع کیا گیا ہے
کاروبار کرنے کا شوق رکھنے والے امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں نو انضمام شدہ اضلاع کے
کم مراعات یافتہ طبقات کو مالی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں شمولیت دلوانا ہے
اس سکیم میں مندرضہ ذیل افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ہے
ڈیری، گلہ بانی، مرغ بانی، ماہی بانی، ریشم بانی، مگس بانی اور باغبانی
پھیری لگانے والے پھل
حسن و آرائش گر
پرچون فروش/چھوٹے درجے کے تاجر
حجام
دھوبی
برتن ساز
جوتا/تلوے تیار کرنے والے
مذری (چٹائ سازی) کا کام
دھات کا کام کرنے والے
کھدر/کھڈی پر کپڑا تیار کرنے والے
مومی چھپائ کے ماہر
ٹرک اور بس پر مصوری کرنے والے
آلاتِ موسیقی تیار کرنے والے
درزی پیشہ افراد
ٹرانسپورٹ سے وابسطہ افراد
ٹائر مرمت / پنچر لگانے والے
گھریلو کپڑا سازی
قیمتی پتھروں کا کام کرنے والے
چھوٹے پیمانے کے دستکار
سیاحت کے فروغ سے وابسطہ افراد
ڈاکٹر، انجینئر، گریجوئیٹ، ٹیکنیکل کالجوں، ہنر مندی تربیت اداروں یا فنی تربیت کے مراکز سے فنی تربیت مکمل کرنے والے افراد۔
جسمانی طور پر معذور افراد جو ہنر مندی تربیت اداروں سے ہنر مندی سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہوں۔
زراعت سے وابسطہ کاروباری لوگ
حسن و آرائش گر کا ہنر رکھنے والے
چھوٹے پیمانے کے دستکار
الیکٹریشن
ٹیکنیشن، مستری، پلمبر
علاج معالجہ سے متعلق کاروبار
فوٹوگرافی اور فلم سازی
فرنیچر
دست کاری
چھوٹے پیمانے کے دستکار
ہنر مند خواتین کا گھریلو کاروبار
قرض کےلئے اہلیت کا معیار
صوبہ خیبر پختونخواہ کے نو انضمام شدہ علاقہ جات کے مستقل رہاشی
شناختی کارڈ رکھنے والے
امیدوار موجودہ پتے پر دو سال سے رہ رہا ہو
عمر کی حد 18 سے50سال تک ہو
فاٹا کے علاقے وہ تمام رہائشی جو چھوٹے لیول پر اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں یا کاروبار کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں
ایسا کاروبار جو قنونی طور پر جائز ہو
چھوٹے تاجر
دست کار لوگ
ہنر مند لوگ جو کسی ٹیکنیکل ادارے سے تربیت یافتہ ہوں جن کے پاس کاروبار کےلئے سرمایا نہیں ہے
حکومت خیبر پختونخواں کے تربیتی پروگرام سے فارغ و تحصیل افراد
اس سکیم سے کتنا قرضہ مِل سکتا ہے اور کب واپس کرنا ہو گا
ہنر مند فنی تعلیم یافتہ لوگ دس لاکھ تک قرضہ لے سکتے اپنے کاروباری منصوبے کے مطابق
کسی بھی کیٹگری میں ہنر رکھنے والے افراد پانچ لاکھ تک قرضہ لے سکتے
خواتین تین لاکھ تک کاروباری منصوبے کے مطابق قرضہ لے سکتی ہیں
اس کے علاوہ باقی لوگ پچاس ہزار سے تین لاکھ تک قرضہ لے سکتے ہیں
تین ماہ تک کوئی قسط واپس نہیں کرنی اس کے بعد تین سال میں ماہانہ قسط کے ساتھ لئے گے قرضے کو واپس کرنا ہو گا
گارنٹی کے لئے ساتویں سکیل سے اوپر کا سرکاری ملازم پیش کرنا ہو
وہ افراد جو اس سکیم کےلئے اہل نہیں ہیں
سرکاری ملازمین
جو طالب علم نا ہو
ایسے افراد جن کے ذمہ کسی ادارے بنک کا قرضہ ہو
ایسے افراد جنہوں نے کسی حکومتی ادارے فاونڈیشن سے قرض لیا ہو
رجسٹریشن کیسے کروایں
خیبر بنک کی کسی بھی برانچ میں جا کر اپلائی کیا جا سکتا ہے یا آن لائن خیبر بنک کی ویب سائٹ سےفارم کو ڈاون لوڈ کر کے پر کریں اور خیبر بنک میں جمع کروایں
پورے فاٹا کے علاقے کےلئے رجسٹریشن جاری ہے