paypal card 01

پاکستان میں پےپال کیوں نہیں ہے دو بڑی وجوہات جانیں

آج کے دور میں پوری دنیا میں آن لائن پیمنٹ کو ایک ملک سے دوسرے ملک ٹرانسفر کرنے کے لئے

اور آن لائن پیمنٹ کے لئے سب سے زیادہ دو کمپنیوں کا استعمال ہوتا ہے
ایک پے پال
اور دوسرا
پے اونیر
پاکستان میں لاکھوں لوگ آن لائن کاروبار کر رہے ہیں ان کے لئے باہر ممالک سے پیمنٹ حاصل کرنا

کافی مشکل رہتا ہے خاص کر ای کامرس اور فری لانسنگ کا کاروبار کرنے والے افراد کےلئے


پاکستان میں پے پال اس وقت بند ہے کوئی بھی آدمی پاکستان میں رہتے ہوئے پے پال کا استعمال نہیں

کر سکتا اگر کوئی کرتا ہے تو وہ غیر قانونی ہے
اگر پاکستان میں پے پال آجاتا ہے تو پاکستان کے فورن ریزروز یعنی ڈالر میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے اس سے پاکستان کی اکانومی مضبوط ہو گئی

پاکستان میں پے پال نہ ہونے کی وجوہات

بتایا یہ جاتا ہےپاکستان میں پے پال نہ ہونے کی دو بڑی وجوہات ہیں
جب پےپال 2001میں پوری دنیا کے ممالک میں اپنی کمپنی کو رجسٹر کروا کر اپنے نیٹ ورک

کو بڑھا رہے تھے تو پے پال کمپنی پاکستان میں آئی اور اس وقت کے سٹیٹ بنک کے گورنر نے

پے پال کپمنی کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی لیکن دو شرائط کے ساتھ


پہلی شرط
گورنر سٹیٹ بنک نے اس وقت کے لحاظ سے پاکستان کے لوگوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایک قانون بنایا
اس قانون کے تحت کوئی بھی بنک پاکستان میں لوگوں سے پیسے نہیں لے سکتا برانچ نہیں

کھول سکتا = یعنی پاکستان مین کام نہیں کر سکتا

جب تک وہ بنک سٹیٹ بنک میں ایک مخصوص رقم جمع نہیں کروائے
مثال کے طور پر بنک 70 کروڑ روپے سیکورٹی کی مد میں سٹیٹ بنک میں رکھے پھر پاکستان میں برانچ کھول کر کاروبار شروع کرئے


دوسری شرط
جتنے پیسے بنک صبع سے شام تک پاکستان میں لوگوں سے جمع کرئے گا اس کا 45 فیصد رقم سٹیٹ بنک میں جمع کروانا ہو گا۔
اب پے پال جب پاکستان میں آیا تو پاکستان کے سٹیٹ بنک کے گورنر کی طرف سے یہ دو شرائط پیس کی گئی
اب ان دو شرائط کی وجہ سے پاکستان میں دوبارہ پے پال کمپنی نہیں آئی
یہ دو شرطیں پے پال کو منظور نہیں تھی کیوں کے سٹیٹ بنک نے یہ پولیسی بنک کے لئے بنائی تھی اسی پولیسی کو پے پال پر لاگو کر دیا گیا

فیڈرل منسٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بیان

فیڈرل منسٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جمرات کو اپنی پریس میں بتایا ہے کہ پے پال پاکستان میں منی لانڈرنگ کی وجہ سے نہیں آرہا
پے پال کپنی کے ساتھ بات ہو رہی ہے ان کے تحفظات کو دور کیا جا رہا ہے
یاد رہے
انڈیا سری لنکا ایران افغانستان میں پے پال موجود ہے لیکن پاکستان میں نہیں ہے