OPF 01

آورسیز پاکستانی فاونڈیشن کیا ہے اور اس کی ممبرشپ ملنے پر کتنے فائدے ملتے ہیں

آورسیز پاکستانی فانڈیشن ادارہ بیرون ملک پاکستانی لوگوں کی مدد اور ان کے لئے سہولیات پیدہ کرنے کے لئے بنایا

گیا ہے پاکستان سے باہر کام کی غرض سے جانے والے افراد بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہوتا

حکومت پاکستان نے سپیشل ایک ادارہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بنایا ہے پاکستان سے باہر ایک کروڑ سے زیادہ

لوگ رہتے ہیں جو ہر مہنے یا ہفتے ہو اپنے گھر پیسے بھیجتے ہیں ہر سال اربوں ڈالر بیرون ملک پاکستانی پاکستان میں لاتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے اور ان لوگوں کے گھر کا سسٹم بھی چلتا ہے

آورسیز پاکستانی فانڈیشن کی ممبر شپ لینے پر کون سے فائدے ملتے ہیں

اس فانڈیشن کی ممبرشپ لینے پر مندرجہ زیل فائدے ملتے ہیں-ائرپورٹ پر سپیشل کونٹر اور ون ونڈوآپریشن اگر آپ کےپاس

اس فائنڈیشن کی ممبرشپ ہے توپاکستان کے کسے بھی ائرپورٹ پر آپ کولائن میں لگنے کی ضرورت نہیں آپ

کےلئے پاکستان کے تمام بڑے ائرپورٹ پر ایک سپیشل کاونٹر موجود ہے آپ کو لائن میں لگنے کی کوئی ضرورت نہیں اس کے ساتھ تمام ائرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سپیشل سٹاف ہماوقت موجود ہے

اگر کوئی پاکستنی بیرون ملک فوت ہوجاتاہے تو اس کی ڈیڈباڈی پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ پر آجاتی ہے

تو ائرپورٹ سےاس کے گھر تک ائمبولنس فری میں حکومت کے خرچے پر اس کی ڈیڈباڈی کو چھوڑ کرآئے گی

اور لواحقین کو تین لاکھ روپے بھی حکومت کی طرف سے دئے جائیں گے اور جو پاکستانی بیرون ملک کسی

حادثات کا شکار ہو کر معزور ہو جاتا ہے تو اس کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ روپے دئے جائیں گے

بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سپیشل رہائش کا انتظام بھی آورسیز پاکستانی فاونڈیشن کر رہی ہے پاکستان کے تمام بڑے شہروں لاھور گجرات اسلام آباد پشاور میرپور میں بڑے بڑے پروجکٹ بنائے جا رہے ہیں جہاں پر بیرون ملک پاکستانی انوسمنٹ کر سکتے ہیں اپنا ذاتی گھر بناسکتے ہیں اب تک دس ہزار سے زیادہ بیرون ملک پاکستانی ان پروجکٹ میں انوسمنٹ کر چکے ہیں

بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کے لئے سپیشل تعلیم کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے پاکستان کے تمام بڑے

شہروں میں آورسیز پاکستانی فاونڈیشن کی طرف سے سکول بنائے جا رہے ہیں جہاں پر بیرون ملک پاکستانیوں کے بچے

تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور پاکستان کی تمام بڑے سکول کالج یونورسٹی میں خصوصی کوٹہ بھی رکھا گیا ہے اور سکالرشپکے ساتھ وظیفہ بھی بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کو دیا جاتا ہے

بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ایک شکایات پورٹل بھی بنا دیا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی پاکستانی

کسی بھی ملک سے اپنی پروبلم درج کروا سکتا ہے اور اسے فوری حل کروا سکتا ہے ابھی حکومت

پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکائنٹ بھی متعارف کروا دیا ہے جس میں آپ اپنی

رقم کو جمع کر سکتے ہو

نوٹ

یہ تمام سہولیات اس وقت آپ کو حاصل ہوں گی جب آپ آورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ممبر بن جائیں گے