پانچ مرلہ گھر بنانے کےلئے قرضہ

یو مائکروفنانس بنک سے گھر بنانے کےلئے پانچ لاکھ سے بیس لاکھ تک قرضہ حاصل کریں

یو مائکروفنانس بنک کی طرف سے کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے پانچ مرہ گھر بنانے کےلئے تمام پاکستانی مرد خواتین قرضہ لے سکتے ہیں ۔ تنخواہ دار۔ بزنس مین سرکاری ملازمین۔ ڈاکٹر۔ انجینئر
مندرجہ ذیل مقاصد کےلئے قرضہ ملے گا
نمبر ایک: نیو گھر بنانے کےلئے
نمبر دو : گھر خریدنے کےلئے
نمبر تین: گھر کی توسیع کےلئے
نمبر چار : پلاٹ خریدنے کےلئے اور گھر بنانے کےلئے

قرضہ لینے کےلئے اہلیت کا معیار

نمبر ایک: پاکستان کی نشنلٹی رکھنے والے امیدوار جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے
نمبر دو : جن امیدواروں کی عمر 25سے 60سال کے درمیان میں ہو
نمبر تین : پہلی مرتبہ گھر بنانے والے
نمبر چار: امیدوار کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار تک ہو

قرضے کی رقم اور تفصیل

قرضے کی رقم 50 ہزار سے 20 لاکھ تک ہے
قرضے کی واپسی 5سال سے 20سال کے درمیان میں کرنا ہو گی
قرضے کی واپسی ماہانہ قسط کے ساتھ کرنا ہو گی
قرضہ صرف پانچ مرلہ گھر بنانے کےلئے ملے گا جس کا سائز 125 سکئر فٹ سے 1250 سکئر فٹ تک ہو
قرضہ لینے کےلئے مندرجہ ذیل کاغزات کی ضرورت ہو گی
شناختی کارڈ کی کاپی
ایک تصویو
انکم پروف
پرارٹی کاغزات

انسٹالمنٹ پلان

امیدوار ضرورت کے مطابق قرضہ لے سکتا ہے پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کے درمیان میں

قرضے کی رقمپانچ لاکھ سات لاکھدس لاکھبارہ لاکھپندرہ لاکھآٹھارہ لاکھبیس لاکھ
دس سال ماہانہ قسط 5,3037,42510,60712,72815,91019,09221,213
بیس سال ماہانہ قسط3,3004,6206,6007,9209,90011,88013,200

امیدوار کو مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق بنک کو سود دینا ہو گا

اگر کوئی امیدوار پانچ سال کےلئے قرضہ لے گا تو ہر سال پانچ فیصد سود دینا ہو گا

اگر کوئی امیدوار دس سال کےلئے قرضہ لے گا تودوسرے پانچ سال (یعنی چھ سے دس سال) میں ہر سال سات فیصد سود دے گا

اگر کوئی امیدوار بیس سال کےلئے قرضہ لے گا توگیارہ سےبیس ان دس سالوں میں ہر سال سات فیصد سود دے گا پلس ایک سال کیبر کے ساتھ

قرضہ لینے کا طریقہ

قرضہ لینے والے تمام امیدوار اپنے قریبی یو مائکروفنانس بنک میں جاکر فارم پر کریں اور ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں