ہاوس بلڈنگ کمپنی سے گھر خریدنے کے لئے گھر پاکستان پلس سکیم پرچیز کے تحت 88لاکھ تک کا قرضہ
حاصل کریں۔ پورے پاکستان سے مرد خواتین دونوں قرضے کلئے اپلائی کر سکتے ہیں
قرضہ لینے کی اہلیت
اس کمپنی سے پاکستان کی نشنلٹی رکھنے والے افراد میل اور فی میل قرضہ لے سکتے ہیں
غیر ملکی پاکستانی بھی قرضے کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔ سیلری پرسن کے لئے عمر کی حد 18سے57سال تک ہے اور بزنس مین کے لئے 18 سے62سال تک ہے ایک آدمی اکیلا بھی قرضے کے لئے اپلائی کر سکتا ہے اور دو آدمی مل کر بھی قرضے لے سکتے ہیں
اگر آپ بزنس مین ہو اور آپ کو بزنس کرتے ہوئے مسلسل دو سال ہو چکے ہیں اور آپ ماہانہ 2 لاکھ50ہزار تک کما لیتے ہو تو آپ قرضہ لے سکتے ہیں اگر آپ تنخواں دار طبقے سے ہو اور آپ ماہانہ دو لاکھ کما لیتے ہو تو آپ بھی قرضہ لے سکتے ہیں
اپلائی کرتے وقت کون سے کاغزات کی ضرورت ہو گی
تین شناختی کارڈ کی کاپیاں اور تین تازہ فوٹو فارم کے ساتھ لگانا ہو گی اور سیلری سرٹیفیکیٹ
اور سیلری سلپ سمیت بجلی کے بل کی کاپی اور بنک سٹیٹ منٹ فراہم کرنا ہو گا
بزنس مین بزنس پروف فراہم کرے گا
کتنا قرضہ لے سکتے ہیں اور کتنی مدت کےلئے
گھر خریدنے کےلئے 88لاکھ تک کا قرضہ آپ لے سکتے ہیں جس کو آپ نے 20سال
میں ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرنا ہو گا
قرضے کے لئے اپلائی کیسے کریں اور پروسسنگ فیس کتنی دینا ہو گی
HBFCجب آپ نے قرضے کےلئے اپلائی کرنا ہو تو جو آپ کے قریب ترین
کی برانچ موجود ہے وہاں آپ کو جانا پڑے گا اپنے قریب ترین برانچ دیکھنے کےلئے اس لنک پر کلک کریں
ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے آفس میں جا کر آپ فارم کو پر کریں گے اور پروسسنگ فیس 4ہزار سے 6ہزار تک آپ سے لی جا سکتی ہے اور یہ ناقابل واپسی ہو گی