Himat Card

گورنمنٹ سے ہمت کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ

گورنمنٹ کی جانب سے معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور افراد خواتین ،بچے ،بوڑھے ہمت کارڈکے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ہمت کارڈ لینے کے لیے پہلے مرحلے میں 40 ہزار افراد مستفض ہوں گے ۔ دوسرے مرحلے میں پچیس 25 ہزار معذور افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے ۔ جن میں سے 30 فیصد خواتین کے لیے کوٹا مختص ہوگا۔اپلائی کرنے والے امیدواروں کو گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ہمت کار بنا کر دے دیے جائیں گے ۔ ہر تین ماہ بعد بیت المال کی جانب سے معذور افراد کو وظائف دیے جائیں گے ۔جو انھیں ہمت کار ڈکے ذریعے اے ٹی ایم سے نکلوانے ہوں گے۔

ہمت کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہلیت کا معیار

ایسے امیدوار جو کام کرنے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں وہ ہمت کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ۔
امیدوار کے پاس محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب سے مزدوری کا سرٹفکیٹ ہو ۔
امیدوار کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں ملازمت نہ کرتا ہو ۔
امیدوار کسی سرکاری ادارے سے مالی امداد سے مستفید نہ ہو رہا ہو ۔
امیدوار بے نظیرانکم سپورٹ کا جاری کردہ پی ایم ٹی سکور رکھتا ہو۔

ہمت کارڈ کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ

تمام امیدوار مزدوری کا سرٹیفکیٹ بنوائیں۔ مزدوری کا سر ٹفکیٹ اور شناختی کارڈ اپنے قریبی بیت المال کے دفتر میں لے کر جائیں ۔ وہاں جا کر فارم پر کریں ۔ فارم پر کرنے کے بعد آپ کی درخواست وصول کر لی جائے گی ۔ اس کے بعد آپ کو ہمت کارڈ بنا کر دے دیا جائے گا۔

3 تبصرے ”گورنمنٹ سے ہمت کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں