حکومت پاکستان کی طرف سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے انتہائی کم مارکپ ریٹ پر قرضے
دیئے جا رہے ہیں پورے پاکستان سے مرد خواتین قرضہ لے کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکتے ہیں
اس میں 25 فیصد کوٹہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے
قرضے کے لئے اہلیت کا معیار
پاکستان کی نشلٹی رکھنے والے تمام میل اور فی میل اہل ہیں
عمر کی حد کم از کم 21 سال سے 45 سال تک ہو / ای ٹی اور ای کامرس کے کاروبار میں عمر کی حد کم از کم 18 سال تک ہو
کتنا قرضہ مل سکتا
اس میں تین کیٹگری بنائی گئی ہیں ان میں سے کسی ایک کیٹگری میں آپ اپلائی کر سکتے ہیں
ایک لاکھ سے دس لاکھ تک کا قرضہ
دس لاکھ سے ایک کروڑ تک کا قرضہ
ایک کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرضہ
قرضہ ملنے کے بعد پہلے ایک سال میں آپ نے اپنا کاروبار شروع کرنا ہے اس کے بعد ماہانہ قسط کے ساتھ آپ نے8 سالوں میں قرضے کو واپس کرنا ہو گا
امیوار کی کاروبار میں ایکویٹی کتنی ہو گی
پہلی کیٹگری میں قرضہ لینے والوں کے لئے 10 فیصد سے 90 تک ایکویٹی ہے ایکویٹی کا مطلب ہے جو آپ کاروبار میں پیسہ لگائیں گے
دوسری اور تیسری کیٹگری میں اپلائی کرنے والوں کے لئے 20 فیصد سے 80 فیصد ایکویٹی ہے
ضمانت
پہلی کیٹگری یعنی ایک لاکھ سے دس لاکھ تک قرضہ لینے والوں کے لئے ذاتی ضمانت کی ضرورت کافی ہو گی
دوسری اور تیسری کیٹگری میں اپلائی کرنے والوں کی جس بنک کی طرف سے آپ اپلائی کر رہے ہیں
اس بنک کی اپنی پالیسی کے مطابق آپ کو ضمانت فراہم کرنا ہو گی
سود کتنا دینا ہو گا
ایک لاکھ سے دس لاکھ قرضے پر تین فیصد
دس لاکھ سے ایک کروڑ کا چار فیصد
اور ایک کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک پانچ فیصد
سود دینا ہو گا
قرضے کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ
تمام امیدوار نیچے دئیے گے لنک پر کلک کریں اور آن لائن درخواست فارم کو پر کریں اور جمع کرویں
درخوست جمع کروانے کے بعد آپ کی درخوست کو چیک کیا جائے گا اور قرضہ منظور ہونے کے بعد آپ کو بتا دیا جائے گا