چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام 2025

چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام 2025

اگر آپ نے حال ہی میں زولوجی (BS Zoology) یا ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) میں گریجویشن مکمل کی ہے اور جنگلی حیات سے محبت رکھتے ہیں تو چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام 2025 (Batch 1) آپ کے لیے ایک زبردست موقع ہے۔ یہ انٹرن شپ نہ صرف آپ کو جنگلی جانوروں کے ساتھ عملی تجربہ دے گی بلکہ آپ کو ماہانہ 60,000 روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ پروگرام کی تفصیلات

✅ اہلیت (Eligibility):

  • زولوجی یا DVM میں بی ایس آنرز کرنے والے فریش گریجویٹس
  • ڈگری مکمل کیے زیادہ سے زیادہ 2 سال گزرے ہوں
  • عمر کی حد: 18 سے 25 سال

💼 انٹرن شپ دورانیہ:

  • تین ماہ (3 Months)

💰 وظیفہ:

  • ہر مہینے روپے 60,000

📜 سرٹیفیکیٹ:

انٹرن شپ مکمل کرنے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا، جو مستقبل میں نوکری یا مزید تعلیم میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف انٹرن شپ میں شامل سرگرمیاں

اس پروگرام میں درج ذیل شعبوں میں عملی تربیت دی جائے گی:

  • 🐆 ہینڈز آن اینیمل ہینڈلنگ
  • 🦓 چڑیا گھر (Zoo) مینجمنٹ
  • 🐐 اینیمل کیئر
  • 🌿 وائلڈ لائف کنزرویشن
  • 🐦 اینیمل بیہیوئیر آبزرویشن
  • 🍃 اینیمل نیوٹریشن

چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف درخواست دینے کا طریقہ

درخواست دینے کے لیے آپ کو آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا:
پہلے ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنائیں ، اس کے بعد لوگن ہو کر آن لائن فارم پرکریں اور جمع کروایں
🔗 ویب سائٹ لنک: https://wildlife.punjab.gov.pk
📅 آخری تاریخ: 23 اپریل 2025

چیف منسٹر پنجاب وائلڈ لائف درخواست دینے کا طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں