گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے چیف منسٹر انٹرن شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب نے اس پروگرام کے لیے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی ہے ۔صوبہ پنجاب کے مرد خواتین جنہوں نے گریجویٹ کیاہے وہ اس پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ یہ پروگرام چھ ماہ کے لیے ہوگا اور چھ ہزار گریجویٹس کو بھرتی کیا جائے گا ۔ بھرتی ہونے والے گریجویٹس کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہوگی ۔گزشتہ دو برس سے ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی اور جنہوں نے دو برس سے پہلے ڈگری مکمل کی ہوئی ہے وہ بھی اس پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے لیے اپلائی کرنے والوں کے لیے اہلیت کا معیار
دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو اس پروگرام میں ترجیح دی جائے گی ۔
اس پروگرام کے لیے اپلائی کرنے والے گریجوئیٹس کی عمر 18 سے 25 برس کے درمیان ہو۔
اس پروگرام میں بھرتی ہونے والے گریجویٹس کی ماہانہ تنخواہ پچیس ہزار روپےہو گی
۔خواتین اور مرد دونوں اس پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
اگر اپ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک کو اوپن کریں اور ان لائن فارم پر کر وایں۔