stock 1863880 1920 1

چائنہ نے امریکی ڈالر سے ٹکر لےلی:چین نے 50 ہزارشہریوں میں ڈیجیٹل کرنسی تقسیم کر دی

چین2014 سے کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کو فروغ دے

اسی سلسلے میں چین کے مرکزی بنک نے چین کے شہرشینزین میں ایک قرعہ اندازی کی جس میں20 لاکھ شہریوں نے ڈیجیٹل کرنسی حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دی

لیکن قرعہ اندازی میں 50 ہزار شہری کامیاب ہوئے جن کے درمیان ایک کروڑ یوآن جو کہ 15 لاکھ ڈالر بنتے ہیں مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی تقسیم کی

قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے 50 ہزار افراد کو200یوآن کے لال پیکٹ دئے گے تمام شہری اس کرنسی کو ڈاون لوڈ کر کے تین ہزار سے زیادہ دکانوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں لگا سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

چین دنیا میں ایک نئی ایجادات لانا چایتا ہے جس سے عالمی سطح پر ڈالر کا زور کم ہو امریکی ڈالر کمزور ہو اور عالمی سطح پر ڈالر کے متبادل کرنسی بھی موجود ہو اسی صورت حال کو مدِنظر رکھے ہوئے

چین نے اپریل 2020 کو اپنے چار بڑے شہروں میں ڈیجیٹل منصوبے کا ازمائشی سفر شروع کیا تھا تاہم ابھی سرکاری سطح پرڈیجیٹل کرنسی کو لانچ نہیں کیا گیا

چائنہ اپنے ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کو اپنے مختلف شہروں میں لانچ کر کے ٹسٹ کر رہا ہے کہ منصوبہ کتنا کامیاب ہوتا ہے اس میں لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے اور اسے کیسے دور کیا جا سکتا ہے

ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے

ڈیجیٹل کرنسی موجودہ کاغز کے نوٹوں کی طرح نہیں ہے آپ اس کرنسی کو اپنے ہاتھوں سے نہیں چھو سکتےیہ بلکل اسی طرح کی کرنسی ہے جیسے ہم انٹرنیٹ کا پیکج کرواتے ہیں اور ایم بی حاصل کرکے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں

ڈیجیٹل کرنسی کو ہم اپنے روز مرہ کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں استعمال کر سکتے ہیں خریدوفروخت اسی کرنسی میں ہوا کریے گئی

اس وقت دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کو لانچ کرنے کی دوڑ چل رہی ہے فیس بک نے بھی اپنی ڈیجیٹل کرنی لبرا لانے کا اعلان کیا ہے لیکن چائنہ ڈیجیٹل کرنسی کو لانے میں سب سے آگے نظر آ رہا ہے