china and t 01

چائنہ اور تائیوان میں بڑتی کشیدگی اور سفارت کاروں کی آپس میں لڑائی

آٹھ اکتوبر کو فیجی کے دارالحکومت سووا میں پر تعیش گرانڈ پیسیفک ہوٹل میں تقریبن 100مہمانوں کے لیے تائیوان کے تجارتی دفتر نے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھااس دوران چین کے دو آفسر اس تقریب میں موجود تھے چینی آفسران نے اس تقریب میں موجود لوگوں کی انفارمیشن لینا شروع کر دیں

اور ساتھ تقریب میں شامل تمام افراد کی تصویریں بھی لینا شروع ہو گئےاس صورت حال کو دیکھتے ہوے وہاں موجود تائیوان کے سفیر نے چینی رہنماوّں کو روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی

تائیوان کے سفیر کا یہ کہنا ہے چینی رہنماوں کو ادب و احترام کے ساتھ روکا گیا تھا اس کے باوجود انہوں نے وہاں انتشار پھیلایا اور لڑائی تک کرنے کی کوشش کی جس میں کافی وہاں موجود افسران زخمی ہوے جن کو ایمرجنسی ہسپتال منتقل کرنا پڑا

تائیوان کی مختصر تاریخ اور چین کا دعوا

تائیوان 1683 سے 1895 تک چین کی کوئنگ سلطنت کے ماتحت رہ چکا ہے اس کے بعد 1895 میں جاپان اور چین کی جنگ شروع ہو گئی جس میں جاپان نے چین کوشکست دی اس کے بعد چین کی کوئنگ سلطنت نے تائیوان کو جاپان کے حوالے کر دیا

دوسری جنگ عظیم میں چین فاتحین میں شامل تھا یوں امریکہ اور برطانیہ کی مرضی سے تائیوان پر دوبارہ سے چین کا قبضہ ہو گیا ۔اس کے بعد کچھ ہی سال گزرے چین میں خانہ جنگی شروع ہو گئی اور اس وقت کے موجودہ رہنما چیانگ کائیشک کی فوجوں کو موزی تنگ کمیونسٹ کی افواج نے شکست دے دی اور چین پر قابض ہو گئے

۔1949چیانگ اور حکومت میں موجود باقی رہنما اپنی پارٹی کے ایم ٹی کے ساتھ تائیوان میں فرار ہو کر چلے گئے اسی پارٹی کے گروپ نے کئی سال تک تائیوان میں حکومت کی ۔اس کے بعد عوامی ردِعمل کے نتیجے میں سن 2000 میں پہلی بار تائیوان کے صدر کے ایم ٹی پارٹی کےعلاوہ جمہوری نظام میں الکٹ ہوئے ہیں

تائیوان اور چین میں موجودہ حالات کیا ہیں

چین تائیوان کو اپنا صوبہ مانتا ہے جبکہ اس کے برعکس تائیوان میں موجود عوام اور وہاں کےجمہوری رہینما تائیوان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک مانتے ہیں تائیوان کے اس دعوے کو امریکہ اور اس کے اتحادی بھی ٹھیک کہتے ہیں امریکہ میں ایک قانون موجود ہے جس کے تحت اگر تائیوان کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ تائیوان کی مدد اور مداخلت کر سکتا ہے

chee 01

۔1985میں چین نے ایک فارمولہ تائیوان کو دیا ایک ملک دونظام اس کے تائیوان کو چین کی طرف سے کافی خود مختاری دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھے لیکن تائیوان کی حکومت نے اسے مسترد کر دیا

اب تائیوان اور چین دونوں آمنے سامنے ہیں کیا چین دوبارہ سے تائیوان کو اپنا صوبہ بنا پائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا