Nadra CNIC Card

پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ۔ کاغزات اور فیس کی تفصیل دیکھیں

پاکستان میں رہتے ہوئے تمام پاکستانی مرد اور خواتین اپنا شناختی کارڈ بنواسکتے ہیں۔ شناختی کارڈ بنوانے کےلئے کم از کم اٹھارہ 18سال عمر ہونا ضروری ہے۔
تمام میل اور فیمیل جن کی عمر آٹھارہ سال یا اس سے زیادہ ہے اپنا شناختی کارڈ اپلائی کر سکتے ہیں۔

شناختی کارڈ بنوانے کےلئے کونسے کاغزات کی ضرورت ہے؟

شناختی کارڈ بنوانے کےلئے مندرجہ ذیل شرائط پوری کریں۔
نمبر ایک : نادرا دفتر جاتے وقت یونین کونسل کا جاری کردہ برتھ سرٹفکیٹ یا میٹرک کی سند ساتھ لے کر جائیں
نمبر دو : ایک خونی رشتہ دار ساتھ لے کر جائیں، مثال والد یا والدہ ، بھائی یا بہن، چاچو یا مامو وغیرہ

Nadra CNIC Requirements

پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کی فیس کتنی ہے؟

اگر آپ اپنا شناختی کارڈ پہلی باربنوانا چاہتے ہیں تو سادہ شناختی کارڈ جس پر سم جیسا نشان نہیں ہوتا یہ شناختی کارڈ آپ کو بلکل فری میں بنا کر دیا جاتا ہے۔
اگر آپ اپنا سمارٹ شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں تو اس کی فیس

Smart CNIC Nadra
ایگزکٹیو Executiveارجنٹنارمل
25001500750
10 working days23 working days31 working days

شناختی کارڈ کہاں سے بنوا سکتے ہیں؟

شناختی کارڈ بنوانے کے دو طریقے ہیں
نمبر ایک : نادرا کی ویب سائٹ یا نادرا ایپ سے آن لائن شناختی کارڈ اپلائی کر سکتے ہیں فیس بذریعہ جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کریں گے۔
نمبر دو : نادرا کے دفتر جا کر شناختی کارڈ کےلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ نادرا دفتر میں شناختی کارڈ اپلائی کرنے کا پراسس یہ ہے۔
نادرا دفتر جا کرسب سے پہلے ٹوکن حاصل کریں =
اپنی باری کا انتظار کریں =
پھر باری آنے پر کونٹر پر جائیں نادرا کا نمائیدہ آپ کی تصویر لے گا اور فیس بھی آپ نے یہاں پر ادا کرنی ہے سارا پراسس مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک رسید دی جائے گی اس رسید کو آپ نے محفوظ کر لینا ہے

شناختی کارڈ کیسے وصول کرنا ہے اور ٹریک کیسے کرنا ہے؟

نادرا کا نمائیدہ جو رسید آپ کو دے گا اس رسید کے اوپرلکھے نمبر کے ذریعے آپ اپنا شناختی کارڈ ٹریک بھی کر سکتے ہیں اور جب آپ نے اپنا شناختی کارڈ بنوانا نادرا دفتر سے لینا ہے تو آپ یہ رسید کونٹر پر دیکھائیں گے تو آپ کو شناختی کارڈ مل جائے گا