PHFC

پاکستان ہاوسنگ فنانس کمپنی سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

پاکستان میں پہلی بار پرائیویٹ سیکٹر میں ایک کمپنی لانچ کی گئی ہے جس کا نام پاکستان ہاوسنگ فنانس کمپنی ہے
یہ کمپنی گھر بنانے کےلئے فوری اور آسان شرائط پر قرضہ فرام کرتی ہے اگر کوئی پاکستانی پانچ مرلہ کا ذاتی گھر بنانا چاہتا ہے تو بھی قرضہ لے سکتا ہے اور اگر کوئی پاکستانی دس مرلہ کا گھر بنانا چاہتا ہے تو بھی قرضہ لے سکتا ہے
یہ کمپنی پانچ سے دس سال کے انسٹال منٹ پر قرضہ فراہم کرتی ہے

یاد رہے
پاکستان ہاوسنگ فنانس کمپنی میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت فکس مارکپ پے قرضہ دے رہی ہے


قرضہ لینے کےلئے اہلیت کا معیار
نمر ایک : ہر پاکستانی جس کا شناختی کارڈ بناہو قرضہ لے سکتا ہے
نمبر دو : ہر پاکستانی جو پہلی بار گھر بنانے جا رہا ہو قرضہ لے سکتا ہے
نمبر تین : کسٹمر حکومت پاکستان کی سبسڈی والی اسکیم میں ایک ہی مرتبہ اپلائی کر سکتا ہے

ہر پاکستانی اس کمپنی سے چار مقاصد کےلئے قرضہ لےسکتا ہے

( نمبر ایک : گھر خریدنے کےلئے ( اس میں پلاٹ کی خریداری اور گھر کی کنسٹرکشن بھی شامل ہے
نمبر دو : اگر کسٹمر کے پاس پلاٹ موجود ہے تو گھرکی کنسٹرکشن کےلئے قرضہ لے سکتا ہے
نمبر تین : اگر کسٹمر کے پاس گھر موجود ہے تو گھر کی رینویشن کےلئے قرضہ لے سکتا ہے

پاکستان ہاوسنگ فنانس کمپنی سے قرضہ لینے کےلئے اہلیت کا معیار

سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین
عمر کی 25 سے 59 سال
کم از کم دو سال کا جاب کا تجربہ
کم از کم ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ تک ہو
بزنس مین اور سلف ائملائیڈ
عمر کی 25 سے 59 سال
کم از کم تین سال کا بزنس تجربہ
ماہانہ انکم دیڑھ لاکھ تک
آورسیز پاکستانی اور آزاد کشمیر کے شہری شناختی کارڈ پے قرضہ لے سکتے ہیں

قرضے کی تفصیل

پاکستان ہاوسنگ فنانس کمپنی سے پانچ مرلہ یا دس مرلہ گھر بنانے کےلئے قرضہ لیا جا سکتا ہے اور پانچ یا دس سال کی انسٹالمنٹ پر قرضہ ملے گا۔
نمبر ایک: پانچ مرلہ گھر بنانے کےلئے 60 لاکھ تک کسٹمر قرضہ لے سکتا ہے
پہلے پانچ سال میں 5 فیصد سود دینا ہو گا اور دوسرے پانچ سال میں 7 فیصد مارکپ دینا ہو گا
نمبر دو :
دس مرلہ گھر بنانے کےلئے ایک کروڑ تک قرضہ مل جائے گا
پہلے پانچ سال میں 7 فیصد مارکپ دینا ہو گا اور دوسرے پانچ سال میں 9 فیصد مارکپ دینا ہو گا۔

قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

سب سے پہلے کسٹمر پاکستان ہاوسنگ فنانس کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر اکاونٹ بنا کر
آن لائن درخواست جمع کروائے گا
اس کے بعد درخواست کو چیک کیا جائے گا’
اس کے بعد اہلیت پر قرضے کی منظوری دی جائے گی

For More Details

On Call Support +92-42-35325855

Email info@phfcl.com

Website Link : http://phfcl.com/index.php