mufti muneeb 750x369 01

پاکستانی قوم عید کے بعد ایک قضا روزہ رکھے ۔ مفتی منیب الرحمان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے میں رویت ہلال کمیٹی کے آج عید کرنے کے فیصلے پر پوری رات روتا رہا ہوں مفتی منیب الرحمن نے موجودہ روہت ہلال کمیٹی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا آج عید کا چاند نظر نہیں آیا شہادتیں پور موصول نہیں ہوئی
لیکن اس کے باوجود انتشار سے پچنے کےلئے میں نے خاموشی اختیار کی اب میں پوری قوم سے درخواست کرتا ہوں تمام مسلمان عید کے بعد ایک قضا روزہ رکھیں اور اعتکاف کرنے والے افراد بھی ایک دن کا قضا روزہ رکھیں اور ایک دن کا اعتکاف کریں
سابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا آج 13 مئی بروز جمرات کو عید نہیں تھی مگر انتشار سے بچنے کےلئے میں نے عید ادا کی
ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کو بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی حکومت کو من پسند کمیٹی کی ضرورت تھی جو محکمہ اوقاف کے افراد سے بنا لی گئی ہے
مفتی منیب الرحمن کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے اہم رکن مفتی جلالی نے بھی فتوی دیا ہے کہ عید کا چاند آج بروز جمرات کو نظر نہیں آیا پاکستانی قوم ایک روزہ رکھے عید کی نماز جمعہ کے دن ہو گی
اسی طرح پاکستان کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے دن 14 مئی کو عید ہو گی