ملازمین پر نظر رکھنے والا سافٹ ویئر سب سے زیادہ بکنے لگا سافٹ ویئر کی مانگ میں اضافہ
0 تبصرے
دنیا میں ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے جیسے بڑتا جا رہا ہے ویسے ویسے ٹیکنالوجی کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے دنیا میں ہزاروں کاروبار آن لاءن ہو چکے ہیںبعض کمپنیاں اپنے ملازمین کو یہ سہولت فراہم کرتی ہیں کہ وہ گھر میں بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں
کمپنی کے مالکان کو ہمیشہ اس بات کا خوف رہتا ہے کہ پتہ نہیں فلاں ملازم کام میں سست کیوں ہے کام کو ٹھیک طریقے سے کیوں نہیں کر رہا وغیرہ وغیرہ اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوے کچھ کمنیاں ایسے سوفٹ وءر تیار کر رہی ہیں جو ملازمین کی کمپیوٹر پر ایکٹیوٹی اوردوسرے محرکات کو چیک کرتے ہیں
یہ سافٹ ویئر کون سی کمپنیاں بنا رہی ہیں
امریکی کمپنی ہب سٹاف اس طرح کے سوفٹ ویءر تیار کر رہی ہے اس کمپنی کا کہنا ہےکہ اس سال فروری میں برطانیہ میں ان کے گاہکوں کی تعداد میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح کی ایک اور کمپنی جس کا نام سنیک ہے وہ بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کمپنی مالکان اپنے ملازمین کی تصاویر کسی بھی وقت ان کے کمپیوٹر لیپ ٹاپ سے لے سکتے ہیں بلکل اسی طرح کی ٹیکنالوجی اور کافی کمپنیاں اپنے صارفین کو فراہم کر رہی ہیں
اس سافٹ ویئر کی مانگ میں اضافہ کب اور کیسے ہوا
جیسا کہ ہم آپ کو یہ بتا چکے ہیں دنیا میں ہزاروں کاروبار اب آن لاءن چل رہے ہیں ملازمین اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں لیکن کچھ کمپنیاں اپنے ملازمین کو یہ سہولت فراہم نہیں کرتی ملازمین کو آفس میں بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے
کرونا وءرس کے دنوں میں تمام بڑی کمپنوں نے کاروبار کو بند کرنے کی بجاے اپنے ملازمین کو کہا کہ وہ گھر بیٹھ کر کام کرِیں اب ملازمین پر نظر رکھنے کے لءی کمپنی مالکان اس ٹیکنالوجی کوحاصل کرنے لگے اور یہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی آمدن میں اس سال لاکھوں ڈالر کا اضافہ ہوا ہے
کمپنی مالکان کو یہ سوفٹ ویءر استعمال کرنے سے کتنا فاءدہ ہوا ہے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کا یہ کہنا ہے ہمیں اپنے ملازمین کی کارگردگی کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے بہت سے ایسے ملازمین جن کے بارے میں شک رہتا تھا کہ یہ کام چور ہیں ان پر مزید اطمنان ملا اور ان کی محنت کرنے کی رفتار کھل کر سامنے آنے کمپنی مالکان کا زیادہ سے زیادہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہےیہ ٹیکنالوجی بہتر ہےاس کے نمایا اثرات سامنے آ رہے ہیں