طوبی فاونڈیشن قرضے حسنہ پروگرام غریب مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو بغیر سود قرضہ
فراہم کرتا ہے اس فاونڈیشن سے مختلف کاموں کے لئے بلاسود قرضہ لے سکتے ہیں
اپنی یا اپنی بہنوں کی شادی کے لئے
کاروبار شروع کرنے کے لئے
گھر کی تعمیر اور مرمت کے لئے
ایمرجنسی قرضہ یعنی میڈکل کےلئے
تعلیم کے لئے قرضہ
جن لوگوں نے کسی بنک یا کپمنی سے سود کے ساتھ قرضہ لیا ہے تو وہ سود سے بچنے کے لئے طوبی فاوںڈیشن سے قرضہ لے کر بنک کو ادا کر سکتے ہیں
یہ فاونڈیشن صدقہ اور زکات بھی لوگوں سے لے کر غریب عوام میں فری کھانا تقسیم کرتی ہے
اس لئے اگر ہو سکے تو آپ بھی اس ادارے کے ساتھ تعاون کریں
قرضے حسنہ لینے کے لئے کون سے کاغزات کی ضرورت ہو گی
شناختی کارڈ کی کاپی
گیس یا بجلی کے بل کی کاپی
ضمانتی کی فوٹو کاپی
امیدوار سب سے پہلے فارم پر کرے گا تمام ضروری معلومات فارم میں لکھنا ہو گی نام شناختی کارڈ نمبر
مکمل ایڈرس ماہانہ آمدنی کتنی ہے آخراجات کتنے ہیں یہ تمام تفصیلات امیدوار سے لی جاتیں ہیں
اپلائی کرنے کا طریقہ
طوبی فاونڈیشن کے آفس میں جائیں اور ضروری کاغزات کے ساتھ فارم پر کر کے جمع کروایں اہلیت پر پورا اترنے کی صورت میں امیدوار کو صرف ایک دن میں قرضہ دے دیا جائے گا