sasta petrol sasta diesel scheme

سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے تحت 2 ہزار روپے لینے کا طریقہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے تحت 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے
پاکستان کی تمام خواتین جن کے گھر کی آمدن ماہانہ 40 ہزار روپے سے کم ہے ان کو دو ہزار روپے دئے جائیں گے
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 80 لاکھ خواتین کو ہر ماہ حکومت پاکستان پانچ ہزار سے 12 ہزار تک کی امداد دیتی ہے، ان 80 لاکھ خواتین کو سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے تحت دو ہزار کی اضافی امداد دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ 60 لاکھ نئے لوگوں کو سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے تحت دو ہزار کی امداد دی جائے گی۔ٹوٹل ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو دوہزار کی امداد دی جائے گی۔

سستا پیٹرول سستا ڈیزل سکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

تمام پاکستانی جن کے گھر کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے سے کم ہے اپنا شناختی کارڈ نمبرلکھ کر 786 پر میسج سینڈ کریں، میسج سینڈ کرنے کے بعددرخواست کی وصولی کا جوابی میسج آنے کا انتظار کریں

مندرجہ ذیل تمام لوگ سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے لئے اہل ہیں

نمبر ایک : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ امیدوار
نمبر دو: ایک خاندان کا ایک فرد اس سکیم کےلئے اہل ہے
نمبر تین : شادی شدہ/بیوہ خواتین کو ترجیح دی جاءے گی
نمبر چار: خاندان میں شادی شدہ /بیوہ خاتون نہ ہونے پر اہل مرد کو پیسے ملے گے

سستا پیٹرول سستا ڈیزل سکیم کے پیسے کہاں سے وصول کریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے میسج وصول ہونے کے بعد پنجاب سندھ اور بلوچستان کے رہائشی HBL ایچ بی ایل بنک سے پیسے حاصل کریں گے
اور خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ بنک الفلاح سے پیسے حاصل کریں گے

sasta petrol sasta diesel
سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے تحت 2 ہزار روپے لینے کا طریقہ