68u7iukl

حکومت پنجاب کی طرف سے خواتین کےلئے فری کورسز کا اعلان

پاکستان کی دیہی خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے پنجاب حکومت اور پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ
Punjab Skills Development Fund (PSDF)
نے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ “چیف منسٹر ڈیجیٹل سکالرشپ پروگرام” دیہی علاقوں میں رہنے والی تعلیم یافتہ خواتین کو ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پروگرام خواتین کو آن لائن کام کرنے، گھریلو روزگار کے مواقع حاصل کرنے اور فری لانسنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت صرف تعلیم یافتہ خواتین پلائی کرسکتی ہیں۔ کورس مکمل کرنے کے بعد فری سرٹفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

ٹریننگ کے دوران ماہانہ پانچ ہزار کی مالی امداد بھی دی جائے گی

پروگرام میں شامل ہونے کے فوائد
✔ گھر بیٹھے سیکھنے اور کمانے کا موقع
✔ ڈیجیٹل مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے عملی تربیت
✔ ای کامرس اور فری لانسنگ کے جدید کورسز
✔ سرٹیفکیٹ اور انٹرن شپ کے مواقع

فری کورس میں اپلائی کرنے کے فائدے

دیڑھ لاکھ کا مفت کمپیوٹر ملے گا
چھ مہینے تک فری انٹرنیٹ اور ڈیوائس
فری کورس اور فری سرٹفکیٹ
آن لائن گھربیٹھے کورس کریں

کورس کی تفصیلات اور درخواست کا عمل
پروگرام تین مختلف فیزز میں مکمل کیا جائے گا:

📅 فیز 1: کلاسز کا آغاز 15 مارچ 2025
📅 فیز 2: کلاسز کا آغاز 15 اپریل 2025
📅 فیز 3: کلاسز کا آغاز 15 مئی 2025

فری کورسز کےلئے اہلیت کے معیار

کم از کم 16 سال کی تعلیم (گریجویشن یا اس کے مساوی)
تیس 30 سال سے کم عمر خواتین دیہی علاقوں کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی
امیدوار کی عمر 18سال سے 35 سال کے درمیان میں ہو
صرف صوبہ پنجاب کی رہائشی خواتین اپلائی کر سکتی ہیں

فری رجسٹریشن اور حکومتی سرپرستی

یہ پروگرام مکمل طور پر مفت ہے اور اس کا مقصد دیہی خواتین کو ڈیجیٹل دنیا میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پنجاب حکومت اور PSDF کی سرپرستی میں یہ سکالرشپ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

فری کورسز کی لسٹ

اس پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو جدید ڈیجیٹل اسکلز جیسے کہ
ای کامرس
فری لانسنگ
سوشل میڈیا مارکیٹنگ
اور آن لائن سٹور مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ
کونٹنٹ رائٹنگ
انگلش لینگویج کورس بھی شامل ہیں۔

رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

تمام امیدوار خواتین نیچے دئیے گے لنک پر کلک کریں اور آن لائن فارم پر کر کے جمع کروایں
🔗 www.psdf.org.pk/empowering-rural-women

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 0800-48627 (HUNAR)

2 تبصرے ”حکومت پنجاب کی طرف سے خواتین کےلئے فری کورسز کا اعلان

تبصرے بند ہیں