Government of Pakistan announces pension for government and non government employees 01

حکومت پاکستان کا سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو پنشن دینے کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے منگل کے روز عیسائی برادری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

زلفی بخاری نے اپنے خطاب کے دوران اقلیتی برادری سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم وزیراعظم

پاکستان عمران خان کے مدینہ کی ریاست کی بنیاد کے تحت اقلیتی برادری کو بنیادی حقوق فراہم کر رہے ہے پاکستان میں اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات اور دیگر ایشوز کو جلد از جلد حل کریں گے

انہوں نے مزید کہا ہم آنے والے کچھ دنوں میں ایسا بل لا رہے ہیں جس سے پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو پینشن کی سہولت ملے گی ہم اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے لئے بھی ایک پروجیکٹ لا رہے ہیںجس سے پاکستان کے غریب عوام کےلئے مزید سہولیات پیدہ ہوں گی


وزیر اعظم معاون خصوصی نے مزید کہاپی ٹی آئی کی حکومت کے ابھی تین سال باقی ہیں اور اگلے تین سال بھی عمران خان کی حکومت کے ہوں گے ہم مدینہ کی ریاست کے تحت تمام اقلیتی برادری کو برابری کے حقوق دیں گے