پاکستان میں حکومت پاکستان کی طرف سے ایک سکیم کا آغاز کیا گیا ہے
جس کا نام میرا پاکستان میرا گھر رکھا گیا ہے اس سکیم کے تحت سٹیٹ بنک کی طرف سے آٹھ بنکوں کو ہدایات دی گئی ہیں
کہ پاکستانی عوام کو گھر بنانے کےلئے قرضہ فراہم کریں ان آٹھ بنکوں میں البرکا بنک بھی شامل ہے
میرا پاکستان میرا گھر سکیم پاکستان کی سب سے بڑی اورسستی اور کم مارکپ والی سکیم ہے
البرکا بنک میرا پاکستان میرا گھر سکیم کی تفصیل
اس سکیم کے تحت البرکا بنک پلاٹ گھرفلایٹ اپرٹمنٹ خریدنے یا بنانے کےلئے قرضہ دیتا ہے اس سکیم کے تحت نوکری کرنے والے
امیدوار اور بزنس مین اور پروفیشنلز لوگ قرضہ لے سکتے ہیں
قرضہ لینے کےلئےاہلیت کا معیار
نمبر ایک
تمام مرد خواتین جو شناختی کارڈ حامل ہیں
حکومت پاکستان کی جاری کردہ سبسٹیوالی ہاوس سکیم میں پہلی مرتبہ اپلائی کرنے والے
پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے والے
یہ تمام لوگ اس سکیم کے تحت قرضہ لے سکتے ہیں
قرضے کی تفصیل
البرکا بنک کی طرف سے تین کیٹگری بنائی گئی ہیں ان میں سے کسی ایک کیٹگری میں اپلائی کیا جا سکتا ہے
نمبر ایک کیٹگری
پانچ مرلے کا گھر فلائٹ اور اپارٹمنٹ بنانے کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں
جس کا سائز 125سکئر فٹ سے 850 سکئر فٹ تک ہو
قرضہ
اس کے لئے البرکا بنک 27 لاکھ سے 35 لاکھ تک امیدوار کو قرضہ دے گا
اس قرضے کو 20 سالوں میں ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرنا ہو گا
مارکپ
پہلے پانچ سال کےلئے صرف پانچ فیصد مارکپ دینا ہو گا اور دوسرے پانچ سال
یعنی چھ سات آٹھ نو دس کےلئے سات فیصد مارکپ دینا ہو گا
اس کے بعد اگلے 10 سال کےلئے ایک سال کِبر کے ساتھ 2.5 فیصد مارکپ دینا ہو گا
نمبر دو کیٹگری
پانچ مرلے کا گھر فلائٹ اور اپارٹمنٹ بنانے کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں
جس کا سائز 125سکئر فٹ سے 850 سکئر فٹ تک ہو
قرضہ
اس سکیم کے تحت 30 لاکھ سے35 لاکھ تک قرضہ مِل سکتا ہے اس قرضے کو 5 سال
یا 10سال یا 20 سال کی ماہانہ اقساط کے ساتھ واپس کرنا ہو گا
مارکپ
پہلے پانچ سال کےلئے پانچ فیصد مارکپ دینا ہو گا دوسرے پانچ سال کےلئے سات فیصد اور اگلے دس سال
کے لئے ایک سالہ کِبر کے ساتھ چار فیصد مارکپ دینا ہو گا
نمبر تین کیٹگری
دس مرلے کا گھر فلائٹ اور اپارٹمنٹ بنانے کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں
جس کا سائز 850 سکئر فٹ سے 1100 سکئر فٹ تک ہو
قرضہ
دس مرلے کے گھر کےلئے 50 لاکھ سے 60 لاکھ تک قرضہ مِل سکتا ہے
اس قرضے کی 20 سال کی ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرنا ہو گا
مارکپ
پہلے پانچ سال کے لئے 5 سے 7 فیصد مارکپ دینا ہو گا اور دوسرے پانچ سال کے لئے
ایک سالہ کِبر کے ساتھ 4.00 فیصد مارکپ دینا ہو گا
اپلائی کرنے کے لئے امیدوار کسی بھی البرکا بنک کی برانچ میں جا کر اپلائی کر سکتا ہے