اگر آپ کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں اور آپ بغیر سود کے قرضہ لینا چاہتے ہیں تواخوت فاؤنڈیشن بغیر سود کے ایک ہزار سے ایک لاکھ تک قرضہ فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے خواتین اور مرد اپنے قریبی اخوت فاؤنڈیشن دفتر میں جا کر اپنے ڈاکومنٹس جمع کروا کے اس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں. آپ کی رہائش اخوت فاؤنڈیشن برانچ آفس سے دو سے ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ہونی چاہیے۔
اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے والوں کے لیے اہلیت کا معیار
لون حاصل کرنے کے لیے آپ کی عمر 18 سال سے 62 سال ہونی چاہیے.
اور اپ کسی بھی جرم میں ملوث نہ ہوں۔
قرضہ لینے کے لیے آپ کو دو گارنٹر کی ضرورت ہوگی اور وہ آپ کی فیملی ممبر نہیں ہو سکتے
اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کے لیے آپ کو مندر ذیل ضروری کاغذات کی ضرورت ہوگی
آپنے شناختی کارڈ کی کاپی اورضمانت فراہم کرنے والے کے شناختی کارڈ کی کاپی.
بجلی کے بل کی کاپی,اور اپنی ایک فوٹو
اگر شادی شدہ ہیں تو نکاح نامہ کی فوٹو کاپی
اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
اپلائی کرنے کے لیے لان ایپلیکیشن فارم کو پر کریں اور اوپر بتائے گئے کاغذات کے ساتھ اٹیچ کر کے اپنے قریبی اخوت فاؤنڈیشن کے آفس میں جمع کروائیں۔جیسے ہی آپ اپنے کاغذات جمع کروائیں گے تو آپ کے فون نمبر پر آپ کو کال کے ذریعے بتا دیا جائے گا کہ آپ کا قرضہ منظور ہو چکا ہے یا نہیں۔