Ehsas waseela taleem 01

احساس وسیلہ تعلیم کیا ہے اورغریب لوگ کتنی امداد اس پروگرام سے حاصل کر سکتے ہیں

احساس وسیلہ تعلیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والا ایک ادارہ ہے

اس پروگرام کے تحت پاکستان کے غریب بچوں کو 1500 روپے اور بچیوں کو 2000 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے

اس ادارے کے مندرجہ ذیل مقاصد ہیں

جو مستحق غریب لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ امداد لے رہے ہیں ان میں تعلیم کی اہمیت کو پیدہ کرنا
سرکاری سکولوں میں طالبعلموں کے داخلوں میں اضافہ کرنا
سرکاری سکول میں بڑھنے والے سٹوڈنٹس کی حاضری کو یقینی بنانا
سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کی ڈراپ اوٹ ریشو کو کم کرنا
پاکستان سے غربت کا خاتمہ کرنا
تعلیم کے برابر مواقع پیدہ کرنا

Capture 1

اہلیت کا معیار

جن بچوں کے والدین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد کے ذریعے مستفیض ہو رہے ہیں وہی بچے اس پروگرام کے لئے اہل ہیں
جن لوگوں کے بچے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ان کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا
جن بچوں اور بچیوں کی عمر 4 سال سے7 1سال تک ہے وہ اس پروگرام کے لئے اہل ہیں
سرکاری سکول میں طالب علم کی حاضری 70 فیصد ہونا لازمی ہے

Form

وسیلہ تعلیم پروگرام میں اپلائی کرنے کا طریقہ

جس سرکاری سکول میں طالب علم زیر تعلیم ہے وہاں کے ہیڈ ماسٹر سے فارم لے کر پر کریں اور ہیڈ ماسٹر سے دستخط کروایں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں جا کر جمع کروایں

2 form
احساس وسیلہ تعلیم
وسیلہ تعلیم 2
Ehsaas taleemi wazifa1