ehsaas scholarship program by pakistnisnews

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کیا ہے مکمل تفصیل جانئے

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے

اس پروگرام کے تحت پاکستان کے مستحق کم آمدنی رکھنےوالے50 ہزارطلبہ و طالبات کو چار سے پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں

میں تعلیم حاصل کرنے کے لئےسکالرشپ دئیے جاتے ہیں

سکالرشپ میں کیا مراعات شامل ہے

احساس سکالرشپ میں شامل ہونے والے سٹوڈنٹس کو مکمل ٹویشن کا خرچہ دیا جائے گا اور ہر مہینے 4ہزار روپے نقد رقم بھی دی جائے گی- 50فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے اور 2فیصد کوٹہ معزور افراد کے لئے اور 48فیصد کوٹہ عام نوجوانوں کے لئے رکھا گیا ہے

احساس انڈرگریجویٹ پروگرام میں اہلیت کا معیار کیا ہے

ہائرایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ 119یونیورسٹی کے تمام طلباوطالبات جن کے گھر کی ماہانہ آمدن 45ہزار سے کم ہے

وہ اس پروگرام کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں-یہ وظیفہ سٹوڈنٹ کی کارگردگی سے مشروط ہو گا

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے لئے اپلائی کیسے کریں

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لئے ہائرایجوکیشن ehsaas.hec.gov.pkکمیشن کی ویب سائٹ

پر جا کر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے اس لنک پر کلک کریں اور آن لائن اپنی رجسٹریشن کروائیں

مزید تفصیلات کے لئے ان اشتہار کو غور سے پڑھیں

ehsas 1 min
ehsas 2 min
ehsas 3 min