احساس آمدن پروگرام کا مقصد پاکستان میں غربت کو ختم کر کے ذریعہ معاش اور ملازمت کے مواقع پیدہ کرنا ہے اس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں کو اثاثے فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ غربت سے باہر نکل سکیں اس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں کو حکومت کی طرف سے بلکل فری میں امداد دی جاتی ہے
مویشی جن میں گائے بھینس
اور پولٹری
اور ذرعی آلات
چنگچی رکشہ
چھوٹی دوکان
چھوٹا کاروبار
یہ تمام اشیاء غریب افراد کو فری میں دی جائیں گی
اس پروگرام کو 15 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے
احساس آمدن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بلکل سود کے بغیر قرضہ بھی دیا جائے گا
احساس آمدن پروگرام کن اضلع میں شروع کیا گیا ہے
احساس آمدن پروگرام پاکستان کے 23غریب ترین اضلع اور 375 یونین کونسل میں شروع کیا گیا ہے
اس پروگرام کے احداف کیا ہیں
اس پروگرام کے تحت دو لاکھ گھرانے پیداواری اثاثے یا پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکیں گے
اس پروگرام میں 60 فیصد خواتین کو شامل کیا جائے گا
اور اس میں 30 فیصد نوجوان شامل ہوں گے
اور 221926 لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے
اس پروگرام کی ٹائم لائن
اس پروگرام کا عملی طور پے آغازجنوری 2020 میں ہو چکا ہے اور 2023 تک یہ پروگرام جاری ہے گا یہ چار سالہ پروگرام ہے
اس پروگرام میں اپلائی کیسے کریں
اپنی یونین کونسل میں احساس پروگرام کے آفس میں جائیں اور فارم پر کر کے جمع کروایں