حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب مزدور کارڈ لانچ کر دیا گیا ہے وہ تمام غریب لوگ جن کا تعلق پنجاب سے ہے وہ جلدی اپنی رجسٹریشن کروایں
اس پروگرام کے تحت پنجاب کے 11لاکھ مزدور اور 68 لاکھ ان کے لواحقین مستفیض ہوں گے
اس سارے پروگرام کو پنجاب ائملائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب
کنٹرول کر رہی ہے
پنجاب مزدور کارڈ کے فائدے کیا ہیں
نمبر ایک
اگر کوئی غریب آدمی بیمار ہو جاتا ہے یا آپ کی بیٹی بہن کوئی رشتہ دار اور آپ اس بیمار کا علاج نہیں کروا پاتے تو حکومت پنجاب آپ کی مالی امداد کرئے گی
نمبر دو
سٹودنٹ ٹیلنٹ سکالرشپ
ایسے غریب لوگوں کے بچے جو اچھے کالج اور یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں لے سکتے مالی مشکلات کی وجہ سے ایسے بچون کو حکومت پنجاب سکالرشپ دے گی
نمبر تین
ڈیتھ گرانٹ
اگر کوئی غریب آدمی فوت ہو جاتا ہے اور اس کے بچے چھوٹے چھوٹے ہیں تو ایسے لوگوں کی امداد کی جائے گی
نمبر چار
میرج گرانٹ
غریب لوگوں کو ان بیٹے یا بیٹی کی شادی پے مالی امداد دی جائے گی
نمبر پانچ
معاوضہ کفن دفن برائے لواحقین
اگر کوئی غریب آدمی فوت ہو جاتا ہے تو اس کے لواحقین کو کفن دفن کےلئے مالی امداد دی جائے گی
نمبر چھ
معاوضہ برائے معزور افراد
معزور لوگوں کو پنجاب حکومت کی طرف سے ماہانہ امداد دی جائے گی اور پنشن بھی دی جائے گی
نمبر سات
معاوضہ برائے عورت
تمام غریب عورتوں کو بچے کی پدائش کے وقت اور عدت کے دنوں میں مالی امداد دی جائے گی
پنجاب مزدور کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ
انٹرسٹِڈ امیدوار اس ایپلیکیشن کو داون لوڈ کریں اور آن لائن اپلائی کریں