پنجاب روزگار سکیم کیا ہے اور کتنا قرضہ لیا جا سکتا ہے اپلائی کیسے کریں

پنجاب روزگار سکیم حکومت پنجاب کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے 30 ارب روپے سے اس منصوبے کو

ترتیب دیا گیا ہے اس سکیم کے تحت پنجاب میں چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کو کمرشل بنک کے ذریعے

قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے اگر کسی آدمی کے پاس کوئی چھوٹی فیکٹری یا کسی بھی قسم کا

کاروبار موجود ہے تو وہ اس سکیم کے تحت اپنے کاروبار کوپھیلانے کے لئے قرضہ لے سکتا ہے اور وہ تمام پاکستانی جو نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضہ لے سکتے ہیں

کون سے کاروبار میں میں قرضہ ملنے کے زیادہ چانس موجود ہیں

پنجاب روزگار سکیم کو خاص کر نوجواں کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے

تا کہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو سکے

ٹیکنیکل سکلز کے حامی یونیورسٹی گریجویٹس وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے ڈپلومہ کرنے والے سٹوڈنٹس مختلف انسٹیٹیوٹ سے سرٹیفکیٹ ہولڈر طلبہ اور وہ تمام لوگ جن کے کاروبار کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں
ان تمام لوگوں کو اس سکیم سے استفادا حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جائے گا

پنجاب روزگار سکیم سے کون سے کاروبار کے لئے قرضہ لیا جا سکتا ہے

اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب نئے کاروبار اور موجودہ کاروبار چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو

فروغ دینے اور کرونا وائرس سے متاثرہ کاروار کو دوبارا سے چلانے کے لئے کمرشل بنکوں سے

آسان شرائط پر قرضہ فراہم کریے گی


یہ سکیم خاص کر تجارت خدمات پیدہ وار زراعات اور مویشی پالنا اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی


یا کوئی ایسا آدمی جو ماحول دوست نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانا چاہتے ہیں

جو ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کرے تو ایسے لوگوں کو ترجیحا قرضہ فراہم کیا جائے گا

پنجاب روزگار سکیم سے قرضہ لینے والوں کے لئے اہلیت کا معیار

عمر 20 سے 50 سال تک
جنس مرد خواتین اور خواجہ سرا
پاکستان کا شہری اور پنجاب کا مستقل یا عارضی شہری ہو اور قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو
جہاں کاروبار ہے یا شروع کرنا چاہتا پنجاب میں ہو
شخصی کاروبار یا شراکت دار یا کو ئی بھی کاروبار جو اہلیت کے معیار کے مطابق ہو
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے E- CIB رپورٹ ٹھیک ہو
نئے کاروباری افراد
وہ تمام لوگ اہل ہیں جو اچھا کاروباری منصوبہ رکھتے ہوں
پہلے سے موجودہ کاروباری افراد
ایسا کاروباری منصوبہ جس کے ذریعے کرونا وباء سے ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم کیا جا سکے

کتنا قرضہ مل سکتا ہے اور کتنی مدت کے لئے

اس سکیم سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کا قرضہ مل سکتا ہے
ذاتی شخصی ضمانت کی بنیاد پر ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کا قرضہ لیا جا سکتا ہے
اور اگر اپنے کوئی اثاثے حکومت کے پاس گروی رکھ دئیے جائیں تو ایک کروڑ سے دس کروڑ تک کا قرضہ لیا جا سکتا ہے

قرضے کی واپسی دو سال سے پانچ سال کے درمیان میں ماہانہ قسط کے ساتھ کرنا ہو گی

درخوست جمع کرواتے وقت دو ہزار کی پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہو گی

سود کتنا دینا ہو گا

ذاتی شخصی ضمانت پر لئے گے قرضے پر چار فیصد سود دینا ہو گا
اور اپنی کوئی چیز گروی رکھنے پر لئے گے قرضے پر پانچ فیصد سود دینا ہو گا

نوٹ

ماہانہ قسط ٹائم پر جمع نہ کروانے کی صورت میں فی دن کے حساب سے ایک ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

پنجاب روزگار سکیم میں اپلائی کرنے سے پہلے آپ کے پاس ان تمام کاغزات کا ہونا لازمی ہے

اپلائی کرنے کا طریقہ

نیچے دئے گے لنک پر کلک کریں اورآن لائن فارم کو پر کریں

URL https://rozgar.psic.punjab.gov.pk/

Related posts

ملازمین پر نظر رکھنے والا سافٹ ویئر سب سے زیادہ بکنے لگا سافٹ ویئر کی مانگ میں اضافہ

Admin

ہاوس بلڈنگ فنانسنگ کمپنی سے 88لاکھ تک قرضہ لیں

pakistanis663

پرامنسٹر یوتھ بزنس لون سکیم درخواست کے سٹیٹس کو چیک کریں

pakistanis663

کاروبار شروع کرنے کےلئے بنک الفلاح سے پچاس ہزار سے20 لاکھ تک کا قرضہ لیں

pakistanis663

گورنمنٹ سے ہمت کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ

Admin

احساس پروگرام کے تحت 2ہزار کی امداد کےلئے این ایس ای آر سروے کا آغاز ہو چکا

pakistanis663